اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ق) خواتین ونگ کی مرکزی جنرل سیکرٹری فوزیہ نازنےکہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی صرف ایک سفارتی کامیابی نہیں بلکہ انسانیت کی فتح ہے، جو پاکستان کی غیر معمولی عسکری اور تزویراتی قیادت کی مرہونِ منت ہے۔اپنے ایک بیان میں فوزیہ نازنے کہا کہ اسلام آباد پر دنیا کی نگاہیں مرکوز ہیں اور پاکستان کی مؤثر سفارتکاری کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے،مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی سے دنیا میں امن و استحکام کی نئی امید طلوع ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ بندی مذاکرات کی میزبانی اسلام آباد اور پورے پاکستان کیلئے قابل فخر لمحہ ہے،خطے میں امن و استحکام اور مشترکہ ترقی کیلئے پاکستان کی کاوشیں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہیں، اور یقین ہے کہ امریکا ایران مذاکرات کے نتیجے میں مستقل جنگ بندی اور وسیع تر امن پیدا ہوگا۔انہوں نےوزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے خطے میں امن کے قیام کے لئے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
Trending
- پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی گئی
- بل گیٹس کی مستقبل کے بارے میں تشویشناک پیشگوئی
- ،مسجد کے باہر بھیک مانگنے والی خاتون کی موت کے بعد گھر سے لاکھوں روپے برآمد
- محبت کا اظہار مہنگا پڑ گیا، بوائے فرینڈ کی گاڑی لپ اسٹک بوسوں سے بھرنے پر جرمانہ
- کاروبار کا ملا جلا دن، 100 انڈیکس میں 47 پوائنٹس کی کمی
- جہاز کے ذریعے مچھر جرمنی پہنچ گیا، کاٹنے سے ایک ایئرپورٹ ملازم ہلاک
- نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
- جیسوال اور ویبھاؤ کو معمولی سزا دیے جانے پر سنجے منجریکر برہم
- ملک میں سونے کی قیمتیں گراوٹ کا شکار
- نیپال میں بپھرا ہوا سیلاب سیکڑوں سیاحوں کو بہا لے گیا، 300 سے زائد ہلاکتیں، سیکڑوں لاپتا
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔