بیجنگ (چائنہ ڈیسک)کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری، چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے حال ہی میں صوبہ گوانگ ڈونگ کا دورہ کیا جس میں انہوں نے زور دیا کہ گوانگ ڈونگ اصلاحات اور کھلے پن میں پیش پیش ہے، اسے بیسویں سی پی سی مرکزی کمیٹی کے چوتھے کل رکنی اجلاس کی روح کو عمیق طور پر سیکھنا اور نافذ کرنا چاہیے، آئندہ پانچ سال کے اہداف، امور اور اقدامات کے لیے سائنسی منصوبہ بندی کرنا چاہیے اور جامع اصلاحات اور کھلے پن کو گہرائی تک بڑھا کر اعلیٰ معیار کی ترقی حاصل کرنا چاہیے۔
7 سے 8 نومبر تک،صدر شی جن پھنگ نے صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر مئے چو اور گوانگ چوکا دورہ کیا اور گوانگ ڈونگ صوبائی کمیٹی اور صوبائی حکومت کی کارکردگی کی رپورٹ سنی۔
شی جن پھنگ نے زور دیا کہ گوانگ ڈونگ کو اصلاحات اور کھلے پن اور خصوصی اقتصادی زون کی اسپرٹ کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لانا چاہیے اور جامع اصلاحات اور کھلے پن کو گہرا کر کے اعلیٰ معیار کی ترقی کو آگے بڑھانا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ اسٹرکچرل اوپننگ کو مستحکم طور پر بڑھایا جائے، آزاد تجارتی تجرباتی زون کی اپ گریڈ نگ کی حکمت عملی کو گہرائی سے نافذ کیا جائے، اور ‘بیلٹ اینڈ روڈ’ کی مشترکہ تعمیر میں گہری شمولیت کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقامی صنعت کی ترقی کے ساتھ وسطی اور مغربی علاقوں کی صنعتی ترقی میں بھی مدد دی جائے۔
صدرشی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا کی تعمیر گوانگ ڈونگ کے لیے نہ صرف ایک بڑی ذمہ داری ہے بلکہ ترقی کا ایک نایاب موقع بھی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ تعاون کو بڑھایا جانا چاہیئے اور ہانگ کانگ ،مکاؤ کی قومی ترقی میں بہتر حصہ لینے کی حمایت کی جانی چاہیئے۔
Trending
- سعودی عرب ‘فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 مزدور جاں بحق ہوگئے
- سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری
- فرانسیسی پولیس نے سیاح سے 3لاکھ ڈالرمالیت کی گھڑی چھیننے کے الزام میں چار ہسپانوی باشندوں کو گرفتار کرلیا
- 2030 تک چین میں کوئلہ کے جدید صنعتی نظام کی بنیادی تعمیر کی تکمیل کا ہدف
- “قانونی تھیٹر” کا بھرم توڑو، درست اور ہدفی اقدامات سے چین-امریکہ تجارتی و معاشی باٹم لائن کی حفاظت کرو
- چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز 2026 کے لیے میڈیا رجسٹریشن کا آغاز
- چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز 2026 میں 180 سے زائد اختراعی مصنوعات و خدمات پیش کی جائیں گی
- امریکی بحری ناکہ بندی نے ایران کا اقتصادی بحران مزید سنگین کر دیا: ٹرمپ
- شام اور روس کے درمیان دو روسی فوجی اڈوں سے متعلق مفاہمت کی یادداشت طے پا گئی
- ناگاساکی پر جوہری حملے کی 81ویں برسی، جاپانی شہریوں کی سانائے تاکائیچی انتظامیہ کے خلاف ریلی
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔
Prev Post