لاہور :صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے گلوبل ٹریڈ اینڈ ایکسپو سینٹر پاکستان کے چیئرمین مظہر حسین نے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پنجاب میں سرمایہ کاری اور بین الاقوامی تجارتی مواقع پر بات چیت ہوئی۔چیئرمین مظہر حسین نے اپنے ادارے کی معاشی سرگرمیوں سے آگاہ کیا اور بتایا کہ گلوبل ٹریڈ اینڈ ایکسپو سینٹر پاکستان اور امریکہ کے بروک لین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مابین باہمی تعاون کا معاہدہ ہوا ہے۔
صوبائی وزیر نے گلوبل ٹریڈ اینڈ ایکسپو سینٹر پاکستان اور بروک لین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ معاہدے پر مبارکباد دی۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات حاصل ہیں ،خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری پر10 سال تک انکم ٹیکس کی چھوٹ اور ایک مرتبہ ڈیوٹی فری مشینری کی درآمد کی سہولت موجود ہے،گلوبل ٹریڈ اینڈ ایکسپو سینٹر عالمی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع اور دستیاب سہولیات سے آگاہ کرے۔
صوبائی وزیر نے بتایا کہ پنجاب میں سازگار ماحول اور مثبت پالیسیوں کے باعث صنعتکاری کے عمل میں نمایاں تیزی آئی ہے،نئی انڈسٹری لگنے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں،سرامک انڈسٹری میں توسیع ہو رہی ہے ،آلات جراحی کی برآمدات بڑھانے کیلئے بے حد پوٹینشل موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کی ضرورت اور صنعتکاروں کی ڈیمانڈ پر پنجاب میں نئی انڈسٹریل اسٹیٹ بن رہی ہیں،سیالکوٹ میں انڈسٹریل اسٹیٹ کی 100 فیصد کالونائزیش ہوچکی ہے اس لئے انڈسٹری کی ڈیمانڈ پر سیالکوٹ میں نئی انڈسٹریل اسٹیٹ بنائے کیلئے غیر زرعی زمین کی نشاندہی جلد ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ میں ایم او یو کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتا ہوں،گلوبل ٹریڈ اینڈ ایکسپو سینٹر پنجاب میں مینوفیکچرنگ کے صنعتی یونٹس لانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔مظہر حسین نے کہا کہ چوہدری شافع حسین بزنس کمیونٹی کی زبردست خدمت کر رہے ہیں،ان کی کاوشوں سے پنجاب میں اربوں روپے کی غیر ملکی سرمایہ کاری آئی ہے۔پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران ہاشمی اور گلوبل ٹریڈ اینڈ ایکسپو سینٹر کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل ٹریڈ لیاقت علی بھی ملاقات میں موجود تھے۔
Trending
- کاروبار کا ملا جلا دن، 100 انڈیکس میں 47 پوائنٹس کی کمی
- جہاز کے ذریعے مچھر جرمنی پہنچ گیا، کاٹنے سے ایک ایئرپورٹ ملازم ہلاک
- نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
- جیسوال اور ویبھاؤ کو معمولی سزا دیے جانے پر سنجے منجریکر برہم
- ملک میں سونے کی قیمتیں گراوٹ کا شکار
- نیپال میں بپھرا ہوا سیلاب سیکڑوں سیاحوں کو بہا لے گیا، 300 سے زائد ہلاکتیں، سیکڑوں لاپتا
- شمالی آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن کا انفینٹینو کی مخالفت کا اعلان
- کتاب شی جن پھنگ کی ثقافت کے بارے میں منتخب تحریریں کی جلد اول اور دوم شائع
- چینی وزیراعظم ہنگامی امدادی کارروائیوں کی رہنمائی کے لیے شی زانگ پہنچ گئے
- چین، 13ویں بیجنگ شیانگ شان فورم کی میزبانی کے لیے تیار
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔