بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ نے چین-امریکہ “پنگ پانگ ڈپلومیسی” کی پچپنویں سالگرہ کی یادگاری تقریب اور چین-امریکہ نوجوانوں کے کھیلوں کے تبادلے کی سرگرمیوں کے سلسلے کی افتتاحی تقریب کے لیے ایک تہنیتی پیغام بھیجا تھا ۔ اس پیغا م میں انہوں نے “پنگ پانگ ڈپلومیسی” کی تاریخی اور عملی اہمیت کی بے حد تعریف کی اور دونوں ممالک کے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں خصوصاً نوجوان نسل کو ایک دوسرے کو بہتر طریقے سے جاننے، ہاتھ ملانے اور ایک دوسرے کے ساتھ آگے بڑھنے کی ترغیب دی، جس سے دو طرفہ تعلقات میں مضبوط قوت اور توانائی داخل ہو گی۔صدر شی جن پھنگ کے تہنیتی پیغام کو چین اور امریکہ میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی جانب سے پرجوش ردعمل ملا ہے ۔1972 میں امریکہ کا دورہ کرنے والی پنگ پانگ ڈپلومیسی کی چینی وفد کی رکن زنگ من زی نے کہا کہ صدر شی نے ہمیں چینی اور امریکی عوام کے درمیان دوستی کو جاری رکھنے کی ترغیب دی اور اسے مزید نوجوانوں تک پہنچانے کی حوصلہ افزائی کی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں چین اور امریکہ کی دوستی میں اپنا حصہ ڈالنا جاری رکھنا چاہیے۔1971 میں چین کا دورہ کرنے والی پنگ پانگ ڈپلومیسی کی امریکی وفد کی رکن جوڈی ہوفروسٹ کا کہنا ہے کہ صدر شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ چین امریکہ تعلقات کی بنیاد عوام نے استوار کی ہے۔ یہ ایک ایسا نقطہ ہے جو میرے دل کی گہرائیوں میں گونجتا ہے۔ جو ڈی ہو فروسٹ کا کہنا تھا کہ اس وقت باہمی افہام و تفہیم اور بات چیت پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے۔ انہیں امید ہے کہ دونوں جانب سے “پنگ پانگ ڈپلومیسی” کے جذبے کو آگے بڑھا یا جاتا رہے گا اور یہ جذبہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان گرمجوشی اور افہام و تفہیم کو بڑھاتا ہے ۔
Trending
- ملک بھر میں جشن میلاد النبی ﷺ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے
- 571 وکٹیں لینے والے نیتھن لائن کا مستقبل خطرے میں آگیا، سلیکٹرز پریشان
- چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیا
- کراچی میں 12 ربیع الاول کا مرکزی جلوس بولٹن مارکیٹ سے برآمد، سیکیورٹی کے سخت انتظامات
- ٹیسٹ رینکنگ: مچل اسٹارک نے جسپریت بمراہ سے پہلی پوزیشن چھین لی
- اشنا شاہ اور حمزہ امین کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش، اداکارہ نے بیٹے کی تصاویر شیئر کر دیں
- لیاؤچھینگ سے گوادر تک: گدھوں کی صنعت چین -پاکستان زرعی تعاون کو فروغ دے رہی ہے
- پمز ہسپتال کے افسوسناک سانحے پر ڈاکٹر شوکت علی شیخ کا اظہار افسوس
- پمز اسپتال میں آتشزدگی کے دلخراش واقعے نے پوری قوم کو ہلاکر رکھ دیا ہے، حافظ نعیم الرحمان
- جوکووچ اور سبالینکا یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز سے باہر