News Views Events

2 پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز پہنچنے کے بعد اچانک واپس بھیج دیا گیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک)آبنائے ہرمز تک پہنچنے کے بعد دو پاکستانی جہازوں کو اچانک واپس موڑ دیا گیا، جس سے صورتحال پر کئی سوالات اٹھ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے جہاز “شالامار” اور “خیرپور” دو روز قبل کویت اور متحدہ عرب امارات کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ تاہم آبنائے ہرمز میں داخل ہونے کے بعد انہیں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ہدایت ملنے پر دونوں جہازوں نے اپنا راستہ تبدیل کرتے ہوئے خلیج عمان کی جانب رخ کر لیا۔رپورٹس کے مطابق ان جہازوں نے کویت اور یو اے ای سے بڑی مقدار میں خام تیل لوڈ کرنا تھا، لیکن موجودہ صورتحال کے پیش نظر اب امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انہیں فجیرہ یا ینبوع کی بندرگاہوں کی طرف بھیجا جا سکتا ہے۔

پی این پی

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.