News Views Events

فچ کی ریٹنگ برقرار رکھنا بہتر معیشت اور پالیسیوں کے تسلسل کی علامت ہے: مشیرِ وزیر خزانہ

0

 مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد—-فائل فوٹو

 مشیرِ وزیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ فچ کی پاکستان کی ریٹنگ بی نیگیٹو برقرار رکھنا بہتر معیشت اور پالیسیوں کے تسلسل کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اصلاحات اور پائیدار ترقی بھی پاکستانی معیشت کی بہتری کو سہارا دے رہی ہیں، آئی ایم ایف کی منظوری کے بعد پاکستان کو 1.2 ارب ڈالرز کی قسط ملنے کی توقع ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ3.1 فیصد رہنے کی توقع ہے، مہنگائی تقریباً 7.9 فیصد تک محدود رہ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ عالمی ریٹنگز ایجنسی فچ نے کہا تھا کہ پاکستان کی غیر ملکی کرنسی ڈیفالٹ ریٹنگ بی مائنس برقرار ہے اور مستقبل مستحکم ہے۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی کے مطابق مستحکم ریٹنگ آئی ایم ایف پروگرام میں مالیاتی استحکام، میکرو اکنامک اقدامات کے سبب ہے۔

فچ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف قسط دیگر کثیرجہتی، دوطرفہ مالی تعاون کے حصول میں مددگار ثابت ہو گی۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.