چینی صدر کی اہلیہ کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شامل سربراہان کی بیگمات کی اجتماعی سرگرمی میں شرکت
بشکیک :چین کے صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے 2026 کے سربراہی اجلاس کے موقع پر کرغزستان کے صدر کی اہلیہ جاپاروا کی میزبانی میں منعقدہ سربراہی اجلاس میں شریک سربراہان کی بیگمات کی اجتماعی سرگرمی میں شرکت کی۔پھنگ لی یوان نے دیگر ممالک کے رہنماؤں کی بیگمات کے ساتھ کرغزستان کی قومی ثقافت کی نمائش دیکھی اور یادگاری گروپ فوٹو میں شرکت کی۔ بعد ازاں انہوں نے ثقافتی پروگرام دیکھا۔پھنگ لی یوان نے کہا کہ پروگرام نہایت شاندار تھا اور فنکاروں نے اعلیٰ فنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کرغزستان کے فنکاروں کوچین آ کر پرفارم کرنے اور ثقافتی تبادلوں میں حصہ لینے کی دعوت دی، تاکہ چینی ناظرین کرغزستان کی متنوع اور رنگا رنگ قومی ثقافت کو قریب سے محسوس کر سکیں۔