مارچ میں آئی ٹی ایکسپورٹس ماہانہ دوسری بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
پاکستان کی مارچ میں آئی ٹی ایکسپورٹس ماہانہ دوسری بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ اسلام آباد سے جاری سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں گزشتہ ماہ سالانہ اور ماہانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سرکاری ڈیٹا کے مطابق مارچ 2026 میں سالانہ بنیادوں پر آئی ٹی برآمدات 20 فیصد بڑھیں، آئی ٹی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر گزشتہ ماہ 13 فیصد اضافہ ہوا۔
سرکاری ڈیٹا کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں آئی ٹی برآمدات میں 20 فیصد اضافہ ہوا، جولائی2025 تا مارچ 2026 میں آئی ٹی برآمدات 3 ارب 40 کروڑ ڈالرز رہیں۔
ڈیٹا کے مطابق گزشتہ ماہ آئی ٹی کی برآمدات 41 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز رہیں، رواں مالی سال آئی ٹی کی برآمدات ساڑھے 4 ارب ڈالرز پر پہنچنے کا تخمینہ ہے۔ گزشتہ مالی سال آئی ٹی کی برآمدات کا حجم 3 ارب 80 کروڑ ڈالرز تھا۔
پی این پی