بیجنگ :چینی نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئی شیانگ نے اشک آباد میں ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف سے ملاقات کی۔جمعہ کے روز ڈنگ شوئی شیانگ نے ملاقات میں چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ گزشتہ سال صدر شی جن پھنگ اور صدر سردار بردی محمدوف کے درمیان دو ملاقاتوں نے دوطرفہ تعلقات کی ترقی کے لیے ایک نیا خاکہ تیار کیا ۔جمعہ کے روز انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ ترکمانستان کی قومی آزادی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کی حمایت کی ہے اور مستقبل میں بھی ترکمانستان کا قابل اعتماد شراکت دار رہے گا۔ چین کو امید ہے کہ ترکمانستان چین کے مرکزی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق معاملات میں مضبوط حمایت جاری رکھے گا۔ڈنگ شوئی شیانگ نے نشاندہی کی کہ چین نے اگلے پانچ سالوں کے معاشی اور سماجی ترقی کے لیے منصوبہ بندی اور انتظامات کا اعلان کیا ہے، جس سے ترکمانستان سمیت دنیا کے تمام ممالک کو ترقی کےمزید مواقع حاصل ہوں گے۔اسی روز ڈنگ شوئی شیانگ نے اشک آباد میں ترکمانستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ راشد میردوف کے ساتھ چین-ترکمانستان تعاون کمیٹی کے ساتویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔ ڈنگ شوئی شیانگ نے زور دے کر کہا کہ چین ترکمانستان کے ساتھ مل کر چین-ترکمانستان تعاون کمیٹی کے کردار کو پوری طرح استعمال کرتے ہوئے، دونوں ممالک کے رہنماؤں کی جانب سے وضع کردہ وژن کے مطابق، ہمہ جہتی تعاون کی حامل اعلیٰ معیاری ترقی کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔
Trending
- ایف بی آر میں اصلاحات اور ٹیکس نظام ڈیجیٹل بنانے کیلیے 20کروڑ ڈالر قرض لینے کی تیاری
- پختونخوا کے 26 اضلاع ’ہارڈ ایریا‘ قرار؛ افسران کیلیے 250 فیصد سیکیورٹی الاؤنس منظور
- The continuous increase in petrol prices is not due to global conditions but the government’s incompetence, says Shahid Afridi
- اللہ کے منصوبے پر بھروسہ کرنے لگا ہوں، ثمر جعفری نے زندگی کو نئے انداز سے دیکھنا شروع کر دیا
- لاہور میں 3 بین الاقوامی ایونٹس: 150 ملین ڈالر کی کاروباری سرگرمیاں متوقع
- میر رضا قتل کیس؛ بزنس پارٹنر اور وینڈر کے نام پولیس چالان میں شامل نہیں
- انگلینڈ سے شکست کے بعد کپتان بابراعظم کا بیان سامنے آگیا
- حمیرا بانو نے عثمان پیرزادہ سے شادی کی تردید کر دی، اصلی شوہر کون؟ تصاویر سامنے آگئیں
- وزیراعظم ٹاسک فورس کی بحری اصلاحات، میری ٹائم شعبے میں نمایاں کامیابیاں
- مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی انتقال کرگئے