بیجنگ : جاپان میں چینی شہریوں کے خلاف امتیازی سلوک کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔جاپان میں قائم چینی سفارت خانے کو دہشت گردی کی مسلسل دھمکیوں کا سامنا ہے۔ عمارت میں ایک شخص کے زبردستی داخلے کے واقعے کے صرف ایک ہفتے بعد، ایک اور شخص نے خود کو ہنگامی ریزرو سیلف ڈیفنس فورس کا رکن ظاہر کرتے ہوئے ویڈیو کے ذریعے دھمکی دی کہ اس نے سفارت خانے کے قریب ریموٹ کنٹرول بم نصب کیا ہے۔ جمعہ کے روز چینی سفارت خانے کی یومیہ پریس کانفرنس میں ترجمان گو جیا کھون نے اس حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ واقعات یکے بعد دیگرے پیش آ رہے ہیں اور ان کی نوعیت اور اثرات نہایت سنگین ہیں۔ یہ جاپان کے اندر موجود کئی گہرے مسائل کو بے نقاب کرتے ہیں، جن میں دائیں بازو کی سوچ اور قوتوں کا بڑھتا ہوا اثر و رسوخ، جبکہ معروضی اور عقلی آوازوں کا دباؤ میں آنا شامل ہے۔ترجمان نے کہا کہ جاپانی حکومت نے تاریخی حقائق ، امور تائیوان اورجاپان-چین تعلقات کے حوالے سے اور دیگر اہم بنیادی مسائل پر غلط پالیسیاں اپنائی ہیں ۔ تاریخی حقائق کی درست تعلیم کے بجائے غلط بیانیہ عام ہو چکا ہے ۔ جاپان کی سلامتی پالیسی بتدریج جارحانہ، توسیع پسندانہ اور خطرناک سمت اختیار کر رہی ہے اور جاپان کی جانب سے سیلف ڈیفنس فورسز پر مؤثر نگرانی اور کنٹرول میں کمی پائی جاتی ہے۔ ترجمان نے ایک بار پھر جاپان پر زور دیا کہ وہ چین کو ایک ذمہ دارانہ وضاحت دینے کے لیے غور و فکر کر ے اور اپنی غلطیوں کو درست کرے ۔
Trending
- 58 ارب ڈالر کے بجلی پیداوار و ترسیل کے 11 سالہ پلان کی مشروط منظوری
- قومی اتفاقِ رائے، مضبوط صوبے اور بااختیار عوام ہی مضبوط پاکستان کی بنیاد ہیں: چوہدری شجاعت حسین
- تیسرا ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر وائٹ واش کر دیا
- کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کی شادی، گلوکارہ مہنگی انگوٹھی خود خریدیں گی
- ایف بی آر میں اصلاحات اور ٹیکس نظام ڈیجیٹل بنانے کیلیے 20کروڑ ڈالر قرض لینے کی تیاری
- پختونخوا کے 26 اضلاع ’ہارڈ ایریا‘ قرار؛ افسران کیلیے 250 فیصد سیکیورٹی الاؤنس منظور
- The continuous increase in petrol prices is not due to global conditions but the government’s incompetence, says Shahid Afridi
- اللہ کے منصوبے پر بھروسہ کرنے لگا ہوں، ثمر جعفری نے زندگی کو نئے انداز سے دیکھنا شروع کر دیا
- لاہور میں 3 بین الاقوامی ایونٹس: 150 ملین ڈالر کی کاروباری سرگرمیاں متوقع
- میر رضا قتل کیس؛ بزنس پارٹنر اور وینڈر کے نام پولیس چالان میں شامل نہیں