پی ایس ایل 11: لاہور قلندرز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ!
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
جمعے کے روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
واضح رہے لاہور قلندرز کو گزشتہ دو میچز میں لگاتار شکستوں کے بعد فتح کی تلاش ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی پچھلے میں شکست کے بعد جیت حاصل کرنے کے لیے میدان میں اترے گی۔
پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چھٹے جبکہ لاہور قلندرز ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔
پی این پی