فتح جنگ (کاشف اقبال) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ضلع انتظامیہ کی جانب سے قانون کی عملداری اور عوامی ریلیف کے لیے مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں تحصیلدار فتح جنگ اور اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود نے حکومتی احکامات کی خلاف ورزیوں پر سخت ایکشن لیتے ہوئے واضح مثال قائم کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک نجی شادی ہال کو رات 10 بجے کے بعد تقریب جاری رکھنے پر کارروائی کرتے ہوئے 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ بعد ازاں شادی ہال کو سیل کر دیا گیا جبکہ ہال کے مالک کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔
چوہدری شفقت محمود نے اس موقع پر کہا کہ حکومتی ہدایات پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ فوری اور منصفانہ کارروائی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔
دوسری جانب ضلع بھر میں گراں فروشی کے خلاف بھی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ سرکاری ریٹ لسٹ سے زائد قیمت وصول کرنے والے دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں جبکہ پرائس لسٹ آویزاں نہ کرنے والوں کے خلاف بھی موقع پر ہی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
انتظامیہ کے ان اقدامات کو شہری حلقوں میں سراہا جا رہا ہے۔ مقامی افراد کے مطابق ان کارروائیوں سے نہ صرف مہنگائی پر قابو پانے میں مدد مل رہی ہے بلکہ عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف بھی حاصل ہو رہا ہے۔
چوہدری شفقت محمود کی قیادت میں جاری یہ اقدامات ایک ایسے انتظامی ماڈل کی عکاسی کرتے ہیں جس میں قانون کی بالادستی، شفافیت اور عوامی تحفظ کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔
Trending
- بھارت کا ویمن ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت کر محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار
- ماہرہ خان کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع، اداکارہ کی پوسٹ وائرل
- ’صنعتی پیداوار، قدرتی وسائل کے بےتحاشا استعمال نے انسان اور ماحول کےدرمیان قائم توازن کو متاثر کیا ‘
- کراچی، ظالم ملے ہوئے ہیں اور مظلوموں کو حق دینے کے لیے تیار نہیں ہیں، منعم ظفر
- مودی کی ہٹ دھرمی برقرار، بھارت کی ایک سال میں دوسری بار اسپورٹس اسپرٹ کی خلاف ورزی
- کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں قدم رکھ دیا
- بائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلان
- لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے
- وزیراعظم کا اعلان کردہ رعایتی پیٹرول کیسے حاصل کریں؟ طریقہ کار جاری
- کراچی، رات گئے وزیر داخلہ سندھ کا میئر کراچی کے ہمراہ مختلف تھانوں کا دورہ، 2 افسر بھی معطل کر دیے
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔