بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں سانائے تاکائیچی انتظامیہ کی جانب سے جاپانی آئین میں ترامیم کی کوششوں کے خلاف جاپانی عوام کے شدید احتجاج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جاپان کی آئینی ترامیم کی کوششوں کو نہ صرف جاپان کے اندر بلکہ اس کے ایشیائی ہمسایہ ممالک نیز عالمی برادری میں زیادہ سے زیادہ شکوک و شبہات اور مخالفت کا سامنا ہے۔ چین جاپان پر زور دیتا ہے کہ وہ تاریخ سے سبق سیکھے، اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی پاسداری کرے اور پرامن ترقی کی راہ پر گامزن رہے۔ مشترکہ مشقوں میں شرکت کے لیے آبنائے تائیوان میں جاپانی سیلف ڈیفنس فورس کے جہازوں کے داخلے کے حوالے سے گو جیاکھون نے کہا کہ جاپان پر دوسری جنگ عظیم کے دوران فلپائن سمیت جنوب مشرقی ایشیائی ممالک پر اپنی جارحیت اور نوآبادیاتی حکمرانی کی سنگین تاریخی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ جاپان کو اپنی جارحیت کی تاریخ پر سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے عسکری سلامتی کے شعبے میں اپنے قول و فعل میں احتیاط سے کام لینا چاہیے، بجائے اس کے کہ وہ اپنی فوجی طاقت کا مظاہرہ کرکے علاقائی استحکام کو نقصان پہنچائے۔
Trending
- ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ 100 روپے کم ہوگیا
- شاداب خان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دوسری ہیٹ ٹرک
- جاپان میں بیسویں ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب کا انعقاد
- امن مشنز کو مزید حقیقت پسندانہ، موثر اور پائیدار بنانے کے لیے تیارہیں ،چین
- 41 سال کی عمر میں حمل: ماہرہ خان کو ’بوڑھی خاتون‘ کہنے پر ٹی وی چینل شدید تنقید کی زد میں
- انگولا اور چین کے درمیان تعلقات مسلسل ترقی کر رہے ہیں، اسپیکر انگولا
- نام نہاد رضاکارانہ برآمدی پابندیاں ڈبلیو ٹی او کے قوانین اور مارکیٹ کی معیشت کے اصولوں اور منصفانہ مسابقت کی خلاف ورزی ہیں، چینی وزارت تجارت
- چین امریکہ اقتصادی و تجارتی مذاکرات کا اگلا دور 19 سے 23 ستمبر تک امریکہ میں ہو گا
- پاکستان استحکام سے سرمایہ کاری اور وسیع تر سرمایہ تشکیل کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہ
- ایشین گیمز: منیبہ علی والدہ کی علالت کے باعث ٹیم چھوڑ کر وطن واپس آگئیں