بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے کہا کہ اب جب کہ امن کی کھڑکی کھل گئی ہے، جنگ کے جلد از جلد خاتمے کے لیے سازگار حالات پیدا کئے جانے چاہئیں۔ چین فائر بندی اور مذاکراتی عمل کو جاری رکھنے میں متعلقہ فریقوں کی حمایت کرتا ہے، اور صدر شی جن پھنگ کی چار نکاتی تجویز کی روح کے مطابق کشیدگی میں کمی کو فروغ دیتا رہے گا تاکہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن اور استحکام کے حصول میں تعمیری کردار ادا کیا جا سکے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال حساس اور پیچیدہ ہے اور چین کو متعلقہ بحری جہازوں کو امریکہ کی جانب سے زبردستی روکے جانے پر تشویش ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ متعلقہ فریق ذمہ دارانہ انداز میں فائر بندی معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے تنازعات اور کشیدگی کو بڑھانے سے گریز کریں گے اور آبنائے ہرمز میں نقل و حمل کی بحالی کے لیے ضروری حالات فراہم کریں گے۔
Trending
- ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ 100 روپے کم ہوگیا
- شاداب خان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دوسری ہیٹ ٹرک
- جاپان میں بیسویں ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب کا انعقاد
- امن مشنز کو مزید حقیقت پسندانہ، موثر اور پائیدار بنانے کے لیے تیارہیں ،چین
- 41 سال کی عمر میں حمل: ماہرہ خان کو ’بوڑھی خاتون‘ کہنے پر ٹی وی چینل شدید تنقید کی زد میں
- انگولا اور چین کے درمیان تعلقات مسلسل ترقی کر رہے ہیں، اسپیکر انگولا
- نام نہاد رضاکارانہ برآمدی پابندیاں ڈبلیو ٹی او کے قوانین اور مارکیٹ کی معیشت کے اصولوں اور منصفانہ مسابقت کی خلاف ورزی ہیں، چینی وزارت تجارت
- چین امریکہ اقتصادی و تجارتی مذاکرات کا اگلا دور 19 سے 23 ستمبر تک امریکہ میں ہو گا
- پاکستان استحکام سے سرمایہ کاری اور وسیع تر سرمایہ تشکیل کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہ
- ایشین گیمز: منیبہ علی والدہ کی علالت کے باعث ٹیم چھوڑ کر وطن واپس آگئیں