بیجنگ :چین کی وزارت تجارت نے یورپی یونین کے سائبر سیکیورٹی قانون میں ترامیم کے مسودے پر اپنی رائے اور تبصرے باضابطہ طور پر یورپی کمیشن کو پیش کر دیے۔ چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے ترمیم کے مسودے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سائبر سیکیورٹی اور سپلائی چین سیکیورٹی کی آڑ میں اس مسودے میں توانائی، نقل و حمل اور آئی سی ٹی سمیت 18 شعبوں میں مخصوص ممالک اور سپلائرز کو یورپی یونین کی متعلقہ سپلائی چینز سے خارج کیا گیا ہے، جوکہ اقتصادی و تجارتی امور کو سیاسی رنگ دینے کی ایک واضح مثال ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ اس ڈرافٹ میں عالمی تجارتی تنظیم کے بنیادی اصولوں جیسا کہ موسٹ فیورڈ نیشن ٹریٹمنٹ اور خدمات میں تجارت پر مراعات کو کم کرنے کے یورپی یونین کے وعدوں کی بھی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ چین نے اس حوالے سے اپنے تبصروں میں تجویز پیش کی کہ یورپی یونین “ہائی رسک سپلائیرز” کے تعین کے معیار اور اس سے متعلق پابندیوں کو حذف کرے یا ان میں بنیادی تبدیلیاں لائے۔ ترجمان نے زور دے کر کہا کہ چین کو امید ہے کہ یورپی یونین اس کے تبصروں اور مجوزہ ترامیم کو بہت اہمیت دے گی اور سنجیدگی سے ان پر غور کرے گی۔ اگر یورپی یونین چینی کمپنیوں کے ساتھ امتیازی سلوک کرتی ہے تو چین کے پاس جوابی اقدامات کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔ ترجمان نے متنبہ کیا کہ یورپی یونین چین کے قومی مفادات اور کمپنیوں کے جائز حقوق کے تحفظ کے عزم کو کم نہ سمجھے۔
Trending
- کراچی؛ اے ٹی ایم میں شہریوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی
- سلمان علی آغا نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اہم سنگِ میل عبور کر لیا
- خام تیل کی قیمت 107 ڈالرز سے تجاوز کر گئی
- وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، حوثی باغیوں کے حملوں پر اظہار مذمت
- پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ مزید گر گئی، ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں آخری نمبر پر آگئی
- کراچی پورٹ کی تاریخی کارکردگی، خلیجی تنازع نے نئے تجارتی مواقع پیدا کر دیے
- وزیراعظم کی پیٹرول اسکیم سے ہماری جدوجہد پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، حافظ نعیم
- پاک بحریہ کے لیفٹیننٹ شہزادہ اسد نے کھیل کے میدان میں عالمی سطح پر ملک کا نام بلند کر دیا
- رواں مالی سال کا دوسرا مانیٹری پالیسی اجلاس آج ہوگا
- ایم کیو ایم کا نئے صوبوں کے قیام کے لیے سڑکوں پر آنے کا اعلان