اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و مرکزی ترجمان غلام مصطفیٰ ملک کی سالگرہ کی تقریب مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ملک کامران منیر کی رہائش گاہ پر منعقدہوئی جس میں مسلم لیگ سندھ کے سینئر راہنماء رکن الدین میرانی،پیپلز پارٹی ہزارہ ڈوئژن کی نائب صدر نائلہ شہزاد ،مسلم لیگی راہنماء صفیہ بانو،مرزا وجاہت بیگ، خرم شہزاد،حاجی لیاقت سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر مصطفیٰ ملک نے پارٹی راہنماوں کے ساتھ مل کر اپنی سالگرہ کاکیک کاٹا، مسلم لیگ کے سینئرراہنماء رکن الدین میرانی نے کہا کہ میں مصطفیٰ ملک کی سیاسی جدوجہد کا عینی شاہد ہوں، جنہوں نے اپنی محنت سے سیاست،صحافت، کاروباری شعبے میں اپنی پہچان بنائی، انہوں نے ہمیشہ پارٹی سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے وفاداری نبھائی اور انکے ساتھ ہر مشکل کا مقابلہ کیا،ان کی وفاداری کی ہر جگہ مثال دی جاتی ہے ایسے راہنماء کسی بھی سیاسی جماعت کا سرمایہ اور سیاسی کارکنوں کے لیے باعث فخر ہوتے ہیں ورنہ سیاست میں مفادات کے لیے پارٹیاں بدلنا اور وابستگیاں تبدیل کرنا معمول ہے ، میں نے دیکھا کہ اقتدار میں بہت سارے لوگ مفاد کے لیے جمع ہوجاتے ہیں مگر مشکلات میں مصطفیٰ ملک جیسے نظریاتی لوگ ہی نظر آتے ہیں ۔
پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اور میزبان ملک کامران منیر نے کہا کہ مصطفیٰ ملک پارٹی کا قیمتی کا اثاثہ ہیں ، انہوں نہ صرف میڈیا کے محاذ پر پارٹی کا بہادری سے دفاع کیا بلکہ بلوچستان، کے پی اور سندھ کے شورش زدہ علاقوں میں پوری جرات سے پارٹی پرچم سربلند رکھا، پیپلز پارٹی کی راہنماء نائلہ شہزاد نے کہا کہ مصطفیٰ ملک اپنے قائد کی شائستگی اور وضع داری کی علامت ہیں، وہ اپنی جماعت ہی نہیں دوسری جماعتوں میں بھی مقبول ہیں اور سیاسی کارکنوں کے لیے قابل مثال شخصیت ہیں ، اس موقع پر مصطفیا ملک کی صجت اور درازی عمر کے لیے دعا بھی کئی۔