سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو مزید 1 ارب ڈالرز کے فنڈز موصول ہو گئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے 15 اپریل کو 2 ارب ڈالرز پہلے ہی موصول ہو چکے ہیں۔
سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب ڈالرز ڈپازٹ کرانے کی یقین دہانی کروائی تھی۔
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کے 1 ارب ڈالرز کی ادائیگی 23 اپریل کو ہونی ہے۔
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو گزشتہ ہفتہ 2 ارب ڈالرز ڈپازٹس 45 کروڑ سود کے ساتھ ادا کیے تھے۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ سعودی حکومت کی جانب سے 3 ارب ڈالرز کی سپورٹ اگلے ہفتے تک ہمیں مل جائے گی۔
وزیرِ خزانہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ 5 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ کی بھی سالانہ رول اوور کے بجائے 3 سال کی توسیع ہو جائے گی، سالانہ رول اوور کے بجائے اس کی میچورٹی 2028ء تک جائے گی۔
پی این پی