بیجنگ :کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای نے میڈیا کو بتایا کہ چین اور کمبوڈیا کے وزرائے خارجہ و وزرائے دفاع کے درمیان “2+2” اسٹریٹجک مکالمے کے پہلے اجلاس میں چھ نکات پر اہم اتفاقِ رائے طے پایا ہے۔پہلا، فریقین نے ایک دوسرے کی بھرپور حمایت جاری رکھنے پر اتفاق کیا، خاص طور پر ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کے تحفظ میں۔ چین نے کمبوڈیا کی جانب سے ایک چین اصول پر ثابت قدم رہنے، چین کی قومی وحدت کی حمایت اور صدر شی جن پھنگ کے عالمی انیشی ایٹوز کی تائید کو سراہا ہے۔دوسرا، باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔تیسرا، سیاسی و سلامتی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا، جس کا مقصد دونوں ممالک کے نظام اور حکومتی استحکام کا تحفظ ہے۔چوتھا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے اور آن لائن جوئے اور ٹیلی کمیونیکیشن فراڈ کے خلاف سخت کارروائی کرنے پر اتفاق کیا گیا۔پانچواں، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔چھٹا، بین الاقوامی اور علاقائی امور خاص طور پر طاقت کی سیاست اور دھونس کے خلاف مشترکہ مؤقف اپنانے اور عالمی آزاد تجارت کے تحفظ کے لیے قریبی ہم آہنگی جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔
Trending
- چینی صدر کی برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کامیابی سے مکمل
- چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز ، کثیر القومی کمپنیوں کے لیے چین کے نئے مواقع کا مرکز بن گیا
- نئے عہد کی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے پیش رو قوت بنیں اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو آگے بڑھائیں، چینی صدر
- 18 ویں برکس سربراہی اجلاس کا اعلامیہ جاری
- چین نے ہمیشہ چین-بھارت تعلقات کو تزویراتی اور طویل مدتی نقطہ نظر سے دیکھا ہے، چینی صدر
- اس وقت مختلف خطرات اور چیلنجز یکے بعد دیگرے سامنے آرہے ہیں، چینی صدر
- آئی ایم ایف جائزہ مذاکرات، پاکستان کو نئے اہداف اور شرائط سے آگاہ کیے جانے کا امکان
- جی سی یو لاہور کے طالب علم کا سائیکل پر ایک ہزار کلومیٹر سے زائد سفر
- مسائل کے حل کیلئے قومی سطح پر ڈائیلاگ نا گزیر ہے ،پیشرفت ہونی چاہیے ‘ ہمایوں اختر خان
- 58 ارب ڈالر کے بجلی پیداوار و ترسیل کے 11 سالہ پلان کی مشروط منظوری