بیجنگ :چین نے اپنی برآمدی کنٹرول لسٹ میں ہرسٹل سمیت سات یورپی یونین کے اداروں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا، جس کے مطابق برآمد کنندگان کو ان سات اداروں کو دوہرے استعمال کی اشیاء برآمد کرنے سے منع کیا گیا اور غیر ملکی تنظیموں اور افراد کو چین میں تیار کی جانے والی دوہرے استعمال کی اشیاء کو ان اداروں کو منتقل کرنے یا فراہم کرنے سے منع کیا گیا۔ اس حوالے سے چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ چین کے قانون کے مطابق اٹھائے گئے اقدامات صرف یورپی یونین کے ان چند فوجی اداروں کے خلاف ہیں، جنہوں نے تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت میں حصہ لیا یا تائیوان کے ساتھ ملی بھگت کی۔ یہ اقدامات صرف دوہرے استعمال کی اشیاء تک محدود ہیں اور چین اور یورپی یونین کے درمیان معمول کے اقتصادی و تجارتی تبادلوں کو متاثر نہیں کریں گے۔ لہذا قانون کی پاسداری کرنے والے یورپی یونین کے اداروں کو کسی قسم کی تشویش کی ضرورت نہیں ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ان اقدامات کے اعلان سے قبل چین نے یورپی یونین کو دو طرفہ برآمدی کنٹرول ڈائیلاگ میکانزم کے ذریعے متعلقہ صورتحال سے آگاہ کیا تھا۔ چینی حکومت ہمیشہ کی طرح عالمی صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام کے لیے تمام ممالک کے ساتھ مل کر کام کرتی رہےگی۔
Trending
- جوز بٹلر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 15 ہزار رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے
- اداکارہ ملی بوبی براؤن کے گھر دوسرے بچے کی آمد، ننھے مہمان کی پہلی جھلک بھی شیئر کر دی
- چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے سائنسی و تعلیمی سرگرمی کا انعقاد
- وزیراعظم ٹاسک فورس کی اصلاحات کے تحت کے پی ٹی اور پِپری ریلوے لنک کی بحالی
- ایسی سرگرمی جس سے بنیادی حقوق متاثر ہوں آئین کے خلاف تصور ہوگی، پی ٹی آئی لانگ مارچ کیخلاف تحریری فیصلہ
- ایشین گیمز: بھارتی خاتون جمناسٹ کو مرد کوچ کیساتھ ایک ہی کمرہ دے دیا گیا
- فلسطین کی حمایت پر ساتھی گلوکار کو ٹور سے ہٹانے پر تنقید، ایڈ شیران کا 20 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان
- ایندھن کا ذخیرہ کم؛ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل بحران کا خطرہ
- ایشیا و بحرالکاہل کے چیف جسٹس صاحبان کی کانفرنس، عدالتی نظام پر تبادلہ خیال
- ایشین گیمز: بھارتی ویمنز ٹیم کمزور حریف کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔