بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے عراق کے نو منتخب صدر نظار امیدی کو مبارکباد کا پیغام بھیجا۔ جمعہ کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور عراق کے درمیان گہری روایتی دوستی قائم ہے۔ حالیہ برسوں میں، دونوں ممالک کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد کو مسلسل مضبوط کیا گیا ہے ، فریقین نے اپنے مرکزی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق مسائل پر مسلسل ایک دوسرے کی حمایت کی ہے، اور توانائی، تجارت اور دیگر اہم شعبوں میں تعاون کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ شی جن پھنگ کا کہنا تھا کہ وہ چین عراق تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور چین عراق اسٹریٹجک شراکت داری کو مسلسل نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے صدر امیدی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو بہتر طور پر فائدہ پہنچایا جا سکے۔
Trending
- امیشا پٹیل کے گھر سے لاکھوں کے زیورات چوری، ملازمہ گرفتار
- گیس سیکٹر کا 3600 ارب روپے گردشی قرضہ 3 سال میں ختم کرنے کا پلان
- سعودی سول تنصیبات پر حملے علاقائی امن کیلیے خطرہ قرار؛ پاکستان کی شدید مذمت
- محمد عباس نے لیجنڈ وسیم اکرم کا 27 سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا
- سلمان خان کو دہلی ہائی کورٹ سے کیس میں بڑا ریلیف مل گیا
- مہنگائی تلے دبے عوام پر نیا بوجھ، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ
- صحت کیلیے ہمارا 14 ماہ کا کام پچھلے 30 سالوں سے بہتر ہے، مصطفی کمال
- بھارتی کرکٹر نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 131 سال پرانا منفرد ریکارڈ برابر کردیا
- گلوکارہ آئمہ بیگ اور زین احمد کی علیحدگی؟ ’سنگل‘ ہونے کا اشارہ
- پاکستان اور افریقہ کے درمیان تجارتی، صنعتی اور معاشی تعاون کے فروغ کے لیے اہم پیشرفت