بیجنگ :جرمن میگزین دی میرر نے “اب مستقبل کی توانائی کے حوالے سے جدوجہد واقعی شروع ہو گئی ہے” کے عنوان سے ایک مضمون شائع کیا، جس میں بتایا گیا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی نے نہ صرف توانائی کے سب سے بڑے صارف ممالک ، بلکہ خلیجی خطے میں توانائی پیدا کرنے والے ممالک کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔ تاہم، اس صورتحال میں چین فاتح ہے، جو بیک وقت توانائی کا سب سے بڑا صارف اور سب سے بڑا پیداواری ملک بھی ہے۔ مضمون میں بتایا گیا ہے کہ بیجنگ کے پاس نہ صرف تیل اور گیس کے وافر ذخائر موجود ہیں جو کئی مہینوں کی ناکہ بندی کا مقابلہ کر سکتے ہیں، بلکہ چین قابل تجدید توانائی کے آلات کی عالمی پیداوارمیں بھی ایک رہنما ہے۔ برطانوی اخبار دی فنانشل ٹائمز نے رپورٹ کیا کہ چین کی جانب سے توانائی کی پالیسی کی ایڈجسٹمنٹ اسٹریٹجک دور اندیشی پر مبنی ہے۔ 2014 کے موسم گرما میں، چین کے اعلیٰ رہنما نے ملک کے توانائی کے نظام کو مکمل جدید بنانے کی ہدایت دی اور اس کے بعد کے اقدامات کے ایک سلسلے کی بدولت 10 سالوں کے اندر چین قابل تجدید توانائی کی پیداوار میں ایک رہنما بن گیا۔ صرف 2025 میں، چین کی فوٹو وولٹک پاور جنریشن کی صلاحیت میں 318 گیگا واٹ کا اضافہ ہوا، جو کہ جرمنی اور آسٹریا کی بجلی پیدا کرنے کی مشترکہ صلاحیت، بشمول غیر قابل تجدید توانائی کے ذرائع، سے زیادہ ہے۔ مضمون میں امریکی شہر ہیوسٹن کی رائس یونیورسٹی کے انرجی اور جیو پولیٹکس کے پروفیسر جم کرین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ چین کی توانائی سے متعلق نئی ٹیکنالوجیز اور آلات میں “اوور کپیسٹی” نہ صرف غریب ممالک کو فائدہ پہنچاتی ہے، بلکہ یورپ کے لئے بھی “چینی الیکٹریکل انجینئرنگ ٹیکنالوجی پر انحصار روسی یا امریکی تیل اور گیس پر انحصار سے زیادہ محفوظ ہے۔
Trending
- مہنگائی تلے دبے عوام پر نیا بوجھ، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ
- صحت کیلیے ہمارا 14 ماہ کا کام پچھلے 30 سالوں سے بہتر ہے، مصطفی کمال
- بھارتی کرکٹر نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 131 سال پرانا منفرد ریکارڈ برابر کردیا
- گلوکارہ آئمہ بیگ اور زین احمد کی علیحدگی؟ ’سنگل‘ ہونے کا اشارہ
- پاکستان اور افریقہ کے درمیان تجارتی، صنعتی اور معاشی تعاون کے فروغ کے لیے اہم پیشرفت
- مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا مشترکہ اجلاس، اتحادی حکومت کو مستحکم رکھنے کے عزم کا اعادہ
- میچ کے دوران فٹبالر اچانک گِر گیا، میدان میں خاموشی چھا گئی
- جارج کلونی اور امل کے درمیان مبینہ کشیدگی، مصروفیات رشتے پر اثرانداز ہونے لگیں
- سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- مولانا فضل الرحمان نے ملک میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس پر رائے کیلیے جے یو آئی کا اجلاس بلالیا