بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ اور کیپ وردے کے صدر جوزے ماریا نیویس نے دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا۔ہفتہ کے روز شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ چین اور کیپ وردے کے درمیان روایتی دوستی مضبوط بنیادوں پر قائم ہے اور وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوئی ہے۔ گزشتہ نصف صدی کے دوران دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات کے معاملات میں باہمی احترام اور حمایت کا مظاہرہ کیا ہے، جبکہ ترقی اور عوامی فلاح کے شعبوں میں مؤثر تعاون کو فروغ دیا ہے، جس سے بڑے اور چھوٹے ممالک کے درمیان باہمی احترام اور دوستانہ تعاون کی ایک مثال قائم ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ چین اور کیپ وردے کے تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور صدر نیویس کے ساتھ مل کر اس 50ویں سالگرہ کے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے روایتی دوستی کو مزید آگے بڑھانے، عملی تعاون کو گہرا کرنے، کثیرالجہتی تعاون کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں، تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد حاصل ہو سکیں۔
Trending
- ایران سے پاکستان کی درآمدات میں 17 فیصد اضافہ
- رضا اللہ کی دھواں دار بیٹنگ سے انگلینڈ بے بس، سابق انگلش کپتان اپنی ٹیم پر برس پڑے
- کرسٹیانو رونالڈو ایک انسٹاگرام پوسٹ کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟ حیران کن انکشاف
- چینی صدر کی برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کامیابی سے مکمل
- چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز ، کثیر القومی کمپنیوں کے لیے چین کے نئے مواقع کا مرکز بن گیا
- نئے عہد کی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے پیش رو قوت بنیں اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو آگے بڑھائیں، چینی صدر
- 18 ویں برکس سربراہی اجلاس کا اعلامیہ جاری
- چین نے ہمیشہ چین-بھارت تعلقات کو تزویراتی اور طویل مدتی نقطہ نظر سے دیکھا ہے، چینی صدر
- اس وقت مختلف خطرات اور چیلنجز یکے بعد دیگرے سامنے آرہے ہیں، چینی صدر
- آئی ایم ایف جائزہ مذاکرات، پاکستان کو نئے اہداف اور شرائط سے آگاہ کیے جانے کا امکان
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔