پاکستان نے افغان صوبے کنڑ میں حملوں کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا
اسلام آباد:
حکومتِ پاکستان نے افغان میڈیا اور بعض حکام کی جانب سے کنڑ میں مبینہ حملوں سے متعلق جاری خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
وزارتِ اطلاعات و نشریات نے ایکس (ٹویٹر) پر پوسٹ میں اس عمل کو منفی پروپیگنڈا مہم کا حصہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ کنڑ میں مبینہ ’’فینٹم اسٹرائیکس‘‘ کے حوالے سے افغان میڈیا میں چلنے والی خبریں گمراہ کن اور حقائق کے منافی ہیں، یہ پروپیگنڈا بعض بھارتی عناصر کی پشت پناہی کے باعث کیا جا رہا ہے۔
وزارت اطلاعات کے فیکٹ چیک یونٹ نے کہا ہے کہ افغان طالبان حکومت اپنے عوام کو بہتر طرزِ حکمرانی، فلاح و بہبود اور خدمات فراہم کرنے میں ناکامی کے باعث غلط معلومات اور نفرت انگیز بیانیے پر انحصار کر رہی ہے، پاکستان کے خلاف لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد اور مضحکہ خیز ہیں۔
🔎 𝐅𝐚𝐜𝐭 𝐂𝐡𝐞𝐜𝐤 | 𝐌𝐢𝐧𝐢𝐬𝐭𝐫𝐲 𝐨𝐟 𝐈𝐧𝐟𝐨𝐫𝐦𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧 & 𝐁𝐫𝐨𝐚𝐝𝐜𝐚𝐬𝐭𝐢𝐧𝐠
◼️ The continuous propaganda around phantom strikes in Kunar by Afghan media and officials backed by the Indian propagandists indicate that;
(1) Afghan Taliban Regime, having… pic.twitter.com/E6CmjdM88J— Fact Checker MoIB (@FactCheckerMoIB) April 27, 2026
بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر پاکستان کی جانب سے کسی بھی دہشت گرد انفرا اسٹرکچر کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے تو وہ واضح، ذمہ داری کے ساتھ اور ٹھوس شواہد کے ہمراہ کی جاتی ہے، آپریشن غضب للحق کے تحت پاکستان اپنی سلامتی کو درپیش خطرات کے خلاف کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے اور اس حوالے سے ہر اقدام شفاف انداز میں سامنے لایا جاتا ہے۔
وزارت اطلاعات نے مزید کہا ہے کہ بے بنیاد الزامات اور منفی پروپیگنڈا مہم خطے میں کشیدگی کو بڑھانے کا سبب بن سکتی ہے، اس لیے ذمہ دارانہ طرزِ عمل اختیار کرنا ضروری ہے۔
پی این پی