بیجنگ :چین کی ریاستی کونسل کے ٹیرف کمیشن نے اعلان کیا کہ چین یکم مئی 2026 سے 30 اپریل 2028 تک ان 20 افریقی ممالک کی درآمدات پر ترجیحی بنیادوں پر صفر کسٹم ڈیوٹی نافذ کرے گا جو چین کے ساتھ سفارتی تعلقات رکھتے ہیں مگر کم ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل نہیں ہیں۔اعلامیے کے مطابق جن اشیا پر ٹیرف کوٹہ لاگو ہے، ان میں صرف کوٹہ کے اندر آنے والی درآمدات پر ٹیرف کی شرح صفر کی جائے گی، جبکہ کوٹہ سے زائد درآمدات پر موجودہ شرح برقرار رہے گی۔ اس دو سالہ مدت کے دوران چین متعلقہ افریقی ممالک کے ساتھ مشترکہ ترقیاتی اقتصادی شراکت داری کے معاہدوں کو بھی آگے بڑھائے گا۔اس سے قبل چین یکم دسمبر 2024 سے ان 33 افریقی کم ترقی یافتہ ممالک کے لیے تمام ٹیرف اشیا پر سو فیصد زیرو ٹیرف نافذ کر چکا ہے جن کے ساتھ اس کے سفارتی تعلقات قائم ہیں۔ اب باقی 20 ممالک کو بھی اس سہولت میں شامل کیے جانے سے تمام افریقی شراکت دار ممالک اس پالیسی کے دائرے میں آ جائیں گے۔یہ اقدام چین کی اعلیٰ سطح کی بیرونی کھلے پن کی پالیسی کا مظہر ہے اور اس سے چین۔افریقہ اقتصادی و تجارتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے، اور نئے دور میں ہمہ جہتی چین۔افریقہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا ہوگا۔
Trending
- حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا
- الیکٹرک بسیں کشمیر کو دینا سیاسی رشوت ہے، اپوزیشن کی تحریک التواء پنجاب اسمبلی میں جمع
- کاوا چیمپین شپ: پاکستان اور بنگلادیش نے فائنل میں جگہ بنالی
- سڑک پر کسمپرسی کی حالت میں ملنے والی بھارت کی سینئر اداکارہ زندگی کی بازی ہار گئیں
- عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی
- گلگت بلتستان پورٹ پر کارروائیاں، 317 موبائل فونز، 3540 بوتلیں شراب برآمد
- کامن ویلتھ گیمز: فاطمہ زہرا تمغہ جیتنے والی پہلی خاتون باکسر بن گئیں
- وائرل جم ویڈیو پر قیاس آرائیاں، رجب بٹ نے سعدیہ بلوچ سے تعلق کی حقیقت بتادی
- بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسسٹنگ کوچ عہدے سے مستعفی
- نیتن یاہو مجھے جنگ میں پھنسائے رکھنا چاہتے ہیں، ٹرمپ کا ملاقات سے قبل بیان
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔