News Views Events
Apna Watan

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل برقرار

0

امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہونے کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

امریکا اور ایران کے درمیان تنازع کو ختم کرنے کی سفارتی کوششیں تاحال کامیاب نہ ہونے کے باعث خام تیل کی قیمتیں مسلسل اوپر جا رہی ہیں۔

برینٹ کروڈ کی قیمت اضافے کے بعد 111.30 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ اس سے قبل سیشن میں بھی 2.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا اور یہ مسلسل ساتواں دن ہے جب قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ادھر امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کے جون کے سودوں میں 58 سینٹ (0.6 فیصد) اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 96.96 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ گزشتہ کاروباری روز میں اس میں 2.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.