بیجنگ :کیمیائی ہتھیاروں کے خلاف کنونشن کے نفاذ کی 29ویں سالگرہ کے موقع پر چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لین جیان نے کہا کہ جاپان کی جانب سے چین میں چھوڑے گئے کیمیائی ہتھیاروں کی مکمل تلفی ، جاپان کی بین الاقوامی ذمہ داری ہے۔ اس کنونشن کے مطابق جاپان کو 2007 تک چین میں چھوڑے گئے کیمیائی ہتھیاروں کو مکمل طور پر تلف کرنا تھا، تاہم یہ عمل متعدد بار تاخیر کا شکار ہو چکا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ ہتھیار جاپانی عسکریت پسندوں کی جانب سے چین کے خلاف جارحیت کے دوران سنگین جنگی جرائم میں شامل ہیں، اور آج بھی یہ چین کے عوام کی جان و مال اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ترجمان نے زور دیا کہ جاپان کو چاہیے کہ وہ اپنی تاریخی اور عملی ذمہ داری کو سنجیدگی سے تسلیم کرے، کنونشن کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے اور چین میں چھوڑے گئے کیمیائی ہتھیاروں کی تلفی کے عمل کو تیز کرے، تاکہ چین کے عوام کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے اور دنیا کو کیمیائی ہتھیاروں سے پاک بنانے کے راستے میں حائل بڑی رکاوٹ کو دور کیا جا سکے۔
Trending
- چین برکس تعاون کو مستحکم مستقبل کی جانب لے جائے گا، بین الاقوامی شخصیات
- ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 400 روپے بڑھ گئی
- رضا اللہ کا تیز رفتاری سے بد ترین کارکردگی تک کا سفر
- ’تمہیں سمجھنا مشکل ہے‘، سیف علی خان نے اہلیہ کرینہ کپور کو ایسا کیوں کہا؟
- صائم ایوب کو سی پی ایل سے بلا کر کھلانا ٹیسٹ کرکٹ کی توہین ہے، ناصر حسین
- برکس تعاون میکانزم کو مسلسل فروغ مل رہا ہے، چینی صدر
- ’وہ مجھے بیوی نہیں، کچھ اور سمجھتے تھے‘، ایلون مسک کی سابقہ اہلیہ کے چونکا دینے والے انکشافات
- مٹی کا تیل 17روپے 35 پیسے فی لیٹر مہنگا
- چین کی بین الاقوامی انسدادِ دہشت گردی تعاون مضبوط بنانے کی اپیل
- مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی کے حوالے سے چین کا کردار قابل تحسین ہے ، سابق وزیر اعظم اردن
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔