بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے ” چائنا مئی فور یوتھ میڈل ” اور “نیو ایرا یوتھ پائنیئر ” ایوارڈ کے انعام یافتگان کے نمائندوں کو جوابی خط لکھا، اور ملک بھر کے نوجوانوں کے مختلف قومیتی گروہوں کو گہری امیدوں کے ساتھ تہوار کی مبارکباد دی ۔اتوار کے روز جوابی خط میں شی جن پھنگ نے کہا کہ رواں سال ” پندرہویں پانج سالہ منصوبے” کے آغاز کا سال ہے، اور نوجوانوں کے لیے کارہائے نمایاں سرانجام دینے کا یہی مناسب وقت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نوجوان بلند و بالا مقاصد رکھیں گے ، جدوجہد اور محنت میں ثابت قدم رہیں گے، نوجوانوں کی قیادت کریں گے ، اپنی ذاتی تگ و دو کو قومی ترقی کے مجموعی منظر نامے میں ضم کریں گے، اپنے اپنے شعبوں میں رہ کر مسلسل نئی کامیابیاں حاصل کریں گے ، اور نئے سفر میں اپنی قوت سے اپنا حصہ ڈالیں گے ۔”چائنا مئی فور یوتھ میڈل” اور “نیو ایرا یوتھ پائنیئر ایوارڈ” کا مقصد سیاسی طور پر متقدم، اعلیٰ اخلاق کے حامل، اور نمایاں شراکت کرنے والے بہترین نوجوانوں کی مثالیں نمایاں کرنا اور انہیں اعزاز دینا ہے۔ حال ہی میں، سی پی سی کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد سے انعام یافتہ 16 نوجوان نمائندوں نے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کو خط لکھا، جس میں بنیادی سطح پر مل کر خدمت کرنے کی صورتحال اور تاثرات سے آگاہ کیا گیا، اور ” پندرہویں پانج سالہ منصوبے” میں کارہائے نمایاں سرانجام دینے اور نئے دور کے “لانگ مارچ” کو مکمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا تھا ۔
Trending
- ایشین گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹس تاحال قابل ذکر پرفارمنس دینے میں ناکام
- لاہور؛ پارکنگ کے تنازع پر فائرنگ، شہری ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی، ویڈیو سامنے آگئی
- بلائنڈ ایشیا مینز کرکٹ کپ کے شیڈول کا اعلان، پاک بھارت میچ کی تاریخ بھی سامنے آگئی
- علیمہ خان کی گرفتاری سے ظاہر ہورہا ہے حکومت 27 ستمبر مارچ سے ڈر گئی، راجا ناصر عباس
- ایشین گیمز میں پاکستان کا پہلا میڈل یقینی ہوگیا
- گرفتاریوں کا خدشہ: پی ٹی آئی قیادت نے ارکان اسبملی کو خیبرپختونخوا سے باہر جانے سے روک دیا
- ایشین گیمز: سری لنکا ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی
- امریکا ایران سفارتی پیشرفت کی امید، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی
- 27 ستمبر کو تیسری بار بغاوت کی پلاننگ کی جا رہی ہے، عظمیٰ بخاری
- فیفا آسیان کپ: پاکستان فٹبال فیڈریشن نے 23 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔