News Views Events
Apna Watan

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کویتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال

0

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور اس کے وسیع تر معاشی اثرات پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی تعمیری سفارت کاری اور مکالمے کو آگے بڑھانے کی کوششوں کو اجاگر کیا۔

کویتی وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے امت مسلمہ اور عالمی برادری کے لیے دیرپا امن اور سلامتی کے قیام میں پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کو سراہا۔

دونوں ممالک نے پاکستان اور کویت کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.