News Views Events
Apna Watan

چینی صدر کے’’ چائنا مئی فور یوتھ میڈل ‘‘ اور ’’ نیو ایرا یوتھ پائنیر” ایوارڈ کے انعام یافتگان کو جوابی خط پر پرجوش رد عمل

0

بیجنگ :نوجوانوں کے دن کی آمد پر، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے "چائنا مئی فور یوتھ میڈل ” اور "نیو ایرا یوتھ پائنیئر ” ایوارڈ کے انعام یافتگان کے نمائندوں کو ایک جوابی خط لکھا تھا جس میں ملک بھر کے تمام قومیتی گروہوں کے نوجوانوں کو اس تہوار کی مبارکباد دی تھی اور ان سے گہری امیدوں کا اظہار کیا تھا ۔ جذبات اور محبت سے بھرپور شی جن پھنگ کے اس خط کو نوجوانوں کی جانب سے زبردست رد عمل ملا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی نصیحتوں کو اپنی جدوجہد کے لیے قوت بنائیں گے اور طاقتور ملک کی تعمیر اور قومی احیا کے نئے سفر میں بلند حوصلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی قوت سے اپنا حصہ ڈالیں گے۔ چائنیز کمیونسٹ یوتھ لیگ کی مرکزی کمیٹی، آل چائنا یوتھ فیڈریشن، آل چائنا اسٹوڈنٹس فیڈریشن اور چائنیز یونگ پائنیئرز کی مرکزی کمیٹی نے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کے جوابی خط کی روح کو سمجھنے اور اسے نافذ کرنے کے لیے ایک نشست کا انعقاد کیا ۔ انہوں نے تمام نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ جنرل سیکرٹری کی شفقت اور محبت کو جدوجہد کی قوت میں بدلیں، اور ایک جامع جدید سوشلسٹ ملک کی مکمل تعمیر اور چینی قوم کی نشاۃ ثانیہ کو جامع طور پر فروغ دینے کے لیے اپنی طاقت اور حکمت کا حصہ ڈالیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.