بیجنگ :چین کی حکومت نے لبنان کی حکومت کو انسانی امداد کے حوالے سے سامان کی دو کھیپیں فراہم کیں ، جن کا مقصد تصادم سے متاثرہ لبنانی عوام کی مدد کرنا اور وہاں کی انسانی صورتحال میں بہتری لانا ہے۔منگل کے روز چینی میڈیا کے مطابق بیروت بندرگاہ میں، چین کے سفیر برائے لبنان چن چوان ڈونگ اور لبنان کے ہائی ریلیف کونسل کے سیکرٹری جنرل بسام نابولیسی نے چینی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ انسانی امدادی سامان کی حوالگی کی سند پر دستخط کیے۔ لبنان کے سماجی امور کے وزیر حنین سعید بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چن چوان ڈونگ نے کہا کہ لبنان میں انسانی بحران کی صورتحال میں کمی لانے کے لیے چینی حکومت کی جانب سے ہنگامی امدادی سامان کی فراہمی، چین اور لبنان کے درمیان گہری روایتی دوستی کی عکاسی ہے، اور یہ انسانی ہم نصیب معاشرے کی تعمیر اور عالمی ترقیاتی اقدام کے نفاذ کی جانب چین کی مخصوص کوششوں کا حصہ بھی ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ لبنان کی جانب سے اپنی قومی خود مختاری، سلامتی، استحکام اور اتحاد کے تحفظ کے لیے کی جانے والی کوششں کی مکمل حمایت کرتا ہے اور جہاں تک ممکن ہو گا مستقبل میں بھی مدد فراہم کرتا رہے گا۔بسام نابولیسی نے چین کی جانب سے انسانی امداد فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین کی امداد بروقت ہے اور یہ بات ایک بار پھر ثابت کرتی ہے کہ چین لبنان کا قابل اعتماد دوست ہے۔بتایا گیا ہے کہ اس امدادی سامان میں خوراک کے علاوہ خیمے، کمبل، حفظان صحت کی اشیاء اور دیگر بنیادی ضروریاتِ زندگی شامل ہیں۔
Trending
- وفاقی حکومت کی الٹی گنتی کا وقت شروع ہوگیا، شرجیل میمن
- Pakistan cricket team likely to get a new batting coach; Mike Smith a strong contender.
- ’’مشکل وقت میں سب سے پہلے پاکستانی ساتھ کھڑے ہوتے ہیں‘‘، راکھی ساونت کا جذباتی اظہار
- درآمدی گندم کی قیمت مقامی گندم سے زیادہ ہوگی، وفاقی وزیر کا اعتراف
- سپریم کورٹ: پاکستانی خاتون سے شادی کرنے والے افغان شہری کی ضمانت منظور
- دوسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز پہلی اننگز میں پاکستان کیخلاف 344 رنز بنا کر آؤٹ
- برطانیہ: معروف کامیڈین مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- بجلی چوروں اور نادہندگان کے کیخلاف کریک ڈاؤن، 7 ارب سے زائد کی ریکوریز
- لاکھوں افراد رواں ماہ ایک نایاب مکمل سورج گرہن کے نظارے کا مشاہدہ کریں گے