بیجنگ :چین کے محکمہ کسٹمز کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اپریل میں چین کا تجارتی درآمدات و برآمدات کا مجموعی حجم 4.38 ٹریلین یوآن رہا، جو سال بہ سال 14.2 فیصد کا ضافہ ہے۔ برآمدات 2.48 ٹریلین یوآن رہیں، جن میں 9.8 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ درآمدات 1.9 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئیں، جو 20.6 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہیں۔رواں سال کے ابتدائی چار ماہ میں چین کی مجموعی درآمدات و برآمدات 16.23 ٹریلین یوآن رہیں، جو سالانہ بنیاد پر 14.9 فیصد اضافے کے ساتھ مستحکم ترقی کے رجحان کو ظاہر کرتی ہیں۔ اس عرصے میں برآمدات 9.33 ٹریلین یوآن رہیں، جن میں 11.3 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ درآمدات 6.9 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئیں، جو 20 فیصد اضافے کی عکاسی کرتی ہیں۔چین کے نجی اداروں کی درآمدات و برآمدات 9.31 ٹریلین یوآن رہیں، جو 15.9 فیصد اضافے کے ساتھ چین کی مجموعی بیرونی تجارت کا 57.4 فیصد بنتی ہیں۔پہلے چار ماہ میں، چین کی مکینیکل اور الیکٹرانک مصنوعات کی برآمدات 5.92 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئیں، جن میں 17.6 فیصد اضافہ ہوا۔ یہ مجموعی برآمدات کا 63.5 فیصد حصہ ہیں، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 3.4 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔ ان میں برقی گاڑیوں، لیتھیم بیٹریوں اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے والے جنریٹر یونٹس جیسی کم کاربن مصنوعات کی برآمدات میں بالترتیب 68.1 فیصد، 43.2 فیصد اور 40.7 فیصد اضافہ ہوا ، جبکہ صنعتی روبوٹس کی برآمدات میں 30 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
*************
Trending
- چین کے تجارتی اعداد و شمار توقع سے بہتر رہے ہیں، چینی میڈیا
- امریکی فوجی کارروائی مشرق وسطیٰ کو غیر مستحکم کر دے گی، آن لائن پول
- اقوام متحدہ کے اہلکار کی جانب سے چین کی پائیدار ترقی کی پذیرائی
- چین میں ابھرتے ہوئے صنعتی شعبوں میں قائم ہونے والے نئے کاروباری اداروں کی تعداد 4 لاکھ تک پہنچ گئی
- پاکستانی ذائقوں اور یون نان کی کافی نے دیان چھی کافی میلے میں چین-پاکستان تعلقات کو مزید مضبوط بنا دیا
- 14 اگست پاکستان کی آزادی، عزمِ نو اور کشمیریوں سے تجدیدِ وفا کا دن ہے: سید منظور احمد شاہ
- چین میں چپ مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ
- پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی آج سے غیر معینہ مدت کی ہڑتال شروع
- آج کے احتجاج ختم، حافظ نعیم کا 9 اگست کو وزیراعلیٰ اور گورنر ہاؤسز کے باہر دھرنوں کا اعلان
- کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا، 5335 پوائنٹس کا اضافہ
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔