ماسکو:روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کریملن میں عظیم قومی فتح کے دن کی تقریب میں غیر ملکی حکام اور معززین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوویت عوام نے نازی ازم کو شکست دینے میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ “ہم تمام فاشزم مخالف اتحاد کے جنگجوؤں کی خدمات کی قدر کرتے ہیں اور اس جنگی اتحاد اور بھائی چارے کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔” انہوں نے کہا کہ دوسری جنگ عظیم کی تاریخ کو کسی بھی طرح سے مسخ کرنے اور نازی عناصر کی تعریف کی کوششوں کو سختی سے روکا جانا چاہیے۔ پیوٹن نے زور دے کر کہا کہ نازی جرائم پر مقدمہ چلانے کی مدت کی کوئی حد نہیں ہے۔ روس-چین تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ روس اور چین کا تعاون آج بین الاقوامی تعلقات کے استحکام کی حفاظت میں سب سے اہم عنصر ہے۔ پیوٹن نے کہا کہ اس وقت، جب کہ اسلحے میں کمی اور جوہری پھیلاؤ کی روک تھام سے متعلق بین الاقوامی معاہدے تقریباً ختم ہو چکے ہیں، روس-چین تعاون جوہری پھیلاؤ کی روک تھام اور استحکام قائم رکھنے کا ایک اہم عنصر بن گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین روس کا اہم اقتصادی و تجارتی شراکت دار ہے، اور روس-چین دوطرفہ تجارت میں مسلسل اضافہ ہائی ٹیک صنعت کی ترقی کی بدولت ہو رہا ہے، اور دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعاون کا ڈھانچہ مسلسل متنوع ہوتا جا رہا ہے۔
Trending
- چین اور امریکہ کا اسٹریٹجک استحکام پر مبنی تعلقات قائم کرنے پر اتفاق
- اگر ہماری پروازیں نہیں چل سکتیں تو خطے میں کوئی اور بھی ایسا نہیں کر سکے گا، ایران کی دھمکی
- شی جن پھنگ اور ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں چائے کی نشست
- چینی صدر اور ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں چائے کی نشست
- ملک میں ایک تولہ سونا پھر ساڑھے چار لاکھ سے اوپر چلا گیا
- بحر الکاہل کو پار کر کے صحرا زدگی سے نمٹنے میں دوستی کی ایک انمول کہانی
- سی ایم جی مڈ آٹم فیسٹیول گالا 2026 نشر
- چینی صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوان کا امریکہ کے نیشنل آرکائیوز کا دورہ
- بلوچستان میں کھیلوں کے میدانوں کی رونقیں بحال
- ہم چاہتے ہیں کہ امریکہ اور چین کے درمیان اسٹریٹجک استحکام برقرار رہے، صدر امریکہ-چین بزنس کونسل