شاہد آفریدی کو کھیل کے شعبے میں نمایاں خدمات پر ہلالِ امتیاز سے نواز دیا گیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کو کھیل کے شعبے میں نمایاں خدمات سر انجام دینے پر ہلال امتیاز کا ایوارڈ دے دیا گیا۔
ایوان صدر میں مختلف شعبہ جات میں اعلیٰ کارکردگی سے متعلق اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے مختلف شخصیات میں اعزازات تقسیم کیے۔
اس تقریب میں شاہد خان آفریدی کو بھی کھیل کے شعبے میں نمایاں خدمات پر اس اہم اعزاز سے نواز دیا گیا جبکہ کوہ پیما شہروز کاشف کے لیے ہلال امتیاز کا ایوارڈ ان کی والدہ نے وصول کیا۔
تقریب میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو ان کی نمایاں کارگردگی کی بنیاد پر مختلف اعزازات سے نوازا گیا، جن اعزازات سے مختلف شخصیات کو نوازا گیا ان میں نشان امتیاز ، ہلال امتیاز اور شجاعت امتیاز ایوارڈز شامل ہیں۔
پی این پی