News Views Events
Apna Watan

انگلش کرکٹ بورڈ کا کاؤنٹیز کیلیے سخت مالی قوانین متعارف کروانے کا فیصلہ

0

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کاؤنٹیز کیلیے سخت مالی قوانین متعارف کرنے والا ہے۔

نئے قوانین کے تحت مسلسل خسارے میں جانے والے کلبز کے چیمپئن شپ پوائنٹس منہا کرلیے جائیں گے۔

پہلے یہ نظام آزمائشی طور پر لایا جائے گا تاکہ کاؤنٹیز خود کو ایڈجسٹ کر سکیں تاہم 2028 سے باقاعدہ سزائیں نافذ ہوں گی۔

نئے مجوزہ قوانین کے مطابق کاؤنٹی کلبز کو 4 سال کے عرصے میں منافع میں رہنا ہوگا۔

اگر وہ مسلسل خسارے میں رہیں تو پہلے سال ای سی بی کی طرف سے وارننگ ملے گی، دوسرے سال ’معطل‘ پوائنٹس کی سزا ہوگی جبکہ تیسرے سال باقاعدہ پوائنٹس کی کٹوتی شروع ہوجائے گی۔

 



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.