فتح جنگ() وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عوامی خدمت کے وژن اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایات کی روشنی میں تحصیلدار و اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود نے گراں فروشی کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اسی سلسلے میں گزشتہ روز بھی انہوں نے اپنی ٹیم اور پیرا فورس کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر اٹک روڈ، پنڈی روڈ، کھوڑ روڈ، اٹک چوک اور شہر کے دیگر اہم بازاروں اور مارکیٹوں کی چیکنگ کی گئی جہاں دکانداروں کے نرخناموں اور اشیاء کی قیمتوں کو چیک کیا گیا۔ دورانِ چیکنگ متعدد دکانداروں کو سرکاری نرخنامے کی پابندی نہ کرنے پر وارننگ جاری کی گئی جبکہ بعض دکانداروں کو جرمانے بھی عائد کیے گئے۔
تحصیلدار و اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود نے موقع پر کھڑے ہو کر شہریوں کو سرکاری نرخنامے کے مطابق اشیاء کی خریداری بھی کروائی تاکہ عوام کو درست قیمتوں پر ضروری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے اور کسی قسم کی منافع خوری یا گراں فروشی کی شکایات پیدا نہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کی چیکنگ معمول کے مطابق جاری ہے اور اس سلسلے میں پورا شہر چیک کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ دکاندار سرکاری نرخنامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور مقررہ قیمتوں پر اشیاء فروخت کریں، بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو سستی اور معیاری اشیائے ضروریہ کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور گراں فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔
Trending
- اٹلی: نئے فٹبال اسٹیڈیم کی تعمیر کے منصوبے کی باضابطہ منظوری
- Iran uses Baahubali for diplomatic message Prabhas war video goes viral
- کپاس کی پیداوار میں تشویشناک حد تک کمی، اربوں ڈالر کی درآمد ضروری ہوگئی
- میر رضا کے قاتلوں پر آج تک پردہ ڈالا جا رہا ہے، وکیل جبران ناصر
- پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان
- ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الخوارج کے 4 دہشت گرد جہنم واصل
- نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کو غلط قرار دے دیا
- اسرائیلی اپوزیشن نے نیتن یاہو کی حکومت گرانے کیلئے اتحاد کر لیا
- 100 انڈیکس میں 339 پوائنٹس کی کمی
- نیتن یاہو اچانک ابوظہبی پہنچ گئے، اماراتی صدر سے ملاقات کی: برطانوی میڈیا
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔