لاہور:(سٹاف رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے صدر ملک سمین خان کو صوبائی وزیر کامرس و انڈسٹریز پنجاب کا ایڈوائزر مقرر کر دیا گیا، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
ملک سمین خان نے اپنی تقرری پر صوبائی وزیر صنعت و پیداوار چوہدری شافع حسین کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں صنعت، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل اور صنعتی ترقی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے تاکہ صوبے کی معاشی سرگرمیوں میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

پاکستان مسلم لیگ فیڈرل کیپیٹل کے صدر رضوان صادق خان سمیت سیاسی و سماجی حلقوں نے ملک سمین خان کی بطور ایڈوائزر تقرری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔