News Views Events
Apna Watan

دی لیجنڈ آف مولا جٹ چین میں ریلیز کرنے کا اعلان

0

پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی تعلقات میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ اکیس مئی کو چین میں ریلیز کی جائے گی۔

فلم کے ہدایتکار بلال لاشاری نے اس پیش رفت کا اعلان چینی زبان میں ڈب کیے گئے ٹریلر کے ساتھ کیا۔

یہ پہلی بار ہے کہ کسی بڑی پاکستانی فلم کو چین کی محدود غیر ملکی فلموں کی مارکیٹ میں نمایاں جگہ ملی ہے۔

واضح رہے کہ 2022 میں ریلیز ہونے والی “دی لیجنڈ آف مولا جٹ” پاکستان کی مہنگی ترین اور سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے، جس نے عالمی سطح پر کروڑوں ڈالر کا بزنس کیا تھا۔ 



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.