News Views Events
Apna Watan

پاکستان مسلم لیگ نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے 11 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دئیے

0

 

اسلام آباد:
پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و مرکزی ترجمان مصطفیٰ ملک نے کہا ہے کہ چیئرمین پارلیمانی بورڈ چوہدری سالک حسین کی منظوری سے گلگت بلتستان اسمبلی کے مختلف حلقوں کیلئے پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دئیے گئے ہیں ، مسلم لیگ انتخابات میں حصہ لینے والی چوتھی بڑی سیاسی قوت بن کر سامنے آئی یے، مصطفیٰ ملک کے مطابق پارلیمانی بورڈ کے اراکین محمد طارق حسن، ڈاکٹر محمد امجد، ملک محمد ثمین خان، کامران عثمانی اور سرائی نیاز خاصخیلی نے گلگت اور سکردو کا دورہ کیا اور پارٹی تنظیمی امور و انتخابی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا۔

ترجمان مسلم لیگ کے مطابق صوبائی صدر دلفراز خان نے مرکزی قیادت کو گلگت بلتستان میں پارٹی کی انتخابی تیاریوں، عوامی رابطہ مہم اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔پاکستان مسلم لیگ نے گلگت، نگر، ہنزہ، سکردو، استور، دیامر، غذر اور گانچھے کے مختلف حلقوں سے اپنے امیدوار میدان میں اتار دئیے ہیں۔جی بی اے 1 گلگت ون سے دلفراز خان، جی بی اے 2 سے عاصم خان، جی بی اے 3 گلگت تھری سے محمد شریف، جی بی اے 5 نگر ون سے عابد حسین، جی بی اے 6 ہنزہ ون سے خوشنور دیدار، جی بی اے 8 سکردو ٹو سے کیپٹن محمد سکندر علی، جی بی اے 12 شگر ون سے کیپٹن (ر) مہدی خان، جی بی اے 14 استور ٹو سے غضنفر اکرم خان، جی بی اے 15 دیامر ون سے نورالحق حب الحق خان، جی بی اے 19 غذر ون سے شیر عالم گزری، جی بی اے 20 غذر ٹو سے بختاور شاہ، جی بی اے 21 غذر تھری سے تاجور حسین جبکہ جی بی اے 24 گانچھے تھری سے شیخ الطاف حسین پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار ہوں گے۔مصطفیٰ ملک نے مزید بتایا کہ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین انتخابی مہم کی خود نگرانی کررہے ہیں ، چوہدری سالک حسین سمجھتے ہیں کہ گلگت بلتستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، گلگت میں پارٹی چوہدری شجاعت حسین کی عوامی خوشحالی، حب الوطنی اور وضع داری کی سیاست لے کر آگے بڑھے گی انہوں نے پارلیمانی بورڈ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ گلگت بلتستان میں عوامی خدمت، ترقی اور خوشحالی کے ایجنڈے کے تحت انتخابات میں حصہ لے رہی ہے اور پارٹی امیدوار عوامی توقعات پر پورا اتریں گے۔دریں اثنا صوبائی صدر دلفراز خان نے پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام امیدوار بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.