بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ اور روسی صدر ویلادیمر پوٹن نے دسویں چین روس ایکسپو کے لیے الگ الگ تہنیتی پیغامات دیے ۔اتوار کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ رواں سال چین اور روس کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری پرمبنی تعلقات کے قیام کی تیسویں سالگرہ ہے اور “چین اور روس کے اچھی ہمسائیگی ، دوستی اور تعاون کے معاہدے ” پر دستحط کی پچیسویں سالگرہ بھی ہے ۔فریقین کی مشترکہ کوششوں سے چین اور روس کے مختلف شعبوں میں تعاون گہرا ہو تاجا رہا ہے اور دونوں ممالک کو اس سے متعدد ثمرات حاصل ہوئے ہیں ۔شی جن پھنگ نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے تمام شعبے اس ایکسپو کے موقع پر ہمسائیگی اور تکمیلی فوائد سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جامع ٹھوس تعاون کو گہرا کریں گے، معاشی و معاشرتی ترقی کو فروغ دیں گے، عوام کی خوشحالی میں اضافہ کریں گے اور نئے عہد میں چین روس جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی مستحکم ترقی کے لیے نئی خدمات سرانجام دیں گے۔پوٹن نےاپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ چین روس ایکسپو دونوں ممالک کے درمیان نمائشی ایونٹ میں سب سے بڑے ایونٹ کے طور پر ترقی کر چکا ہے، جو دونوں طرف سے براہ راست اور تفصیلی مکالمے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ ایکسپو کا مواد نہایت جامع ہے جس میں دو طرفہ تعاون کے اہم شعبوں پر توجہ دی گئی ہے ، اور مختلف موضوعات پر وسیع تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے ۔ یقین ہے کہ اس ایکسپو سے مثبت نتائج حاصل ہوں گے ، دونوں ممالک کے باہمی مفاد پر مبنی تعاون کے نئے امکانات کی منصوبہ بندی ہو گی ، اور دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچے گا ۔دسویں چین روس ایکسپو کا موضوع ” اعتماد ، تعاون اور مشترکہ کامیابی” ہے ، جس کا آغاز 17 مئی کو چین کے شمال مشرقی صوبہ حہ لونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں ہوا ہے ۔
Trending
- وفاقی آئینی عدالت؛ پی ٹی آئی ایم این اے کی نااہلی کا کیس سماعت کے لیے مقرر
- فیفا ورلڈ کپ، پرتگال نے کروشیا کو شسکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
- عاصم اظہر کے انسٹاگرام پر ہانیہ عامر کی پرانی تصاویر کی واپسی، گلوکار نے وجہ بتادی
- ہفتہ وار مہنگائی میں کمی، مجموعی شرح 13.52 فیصد پر آگئی
- مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد کی تدفین میں شرکت نہیں کریں گے
- سابقہ منگیتر کو اغوا اور ساتھیوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے ملزم کو عدالت نے ضمانت دیدی
- فیفا ورلڈکپ: رونالڈو کی پنالٹی سے قبل ’بسم اللہ‘ پڑھنے کی ویڈیو وائرل
- برطانیہ میں شادی سے متعلق ریئلٹی شو کے دوران شریک خاتون کیساتھ زیادتی؛ اداکار گرفتار
- حکومت برآمدات کا مقررہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام
- آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملہ ہوا تو ایران نے وارننگ دے دی