News Views Events
Apna Watan

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 2546 پوائنٹس کی کمی

0

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) 100 انڈیکس کو سیاسی خبر نے آج ایک اعشاریہ چار فیصد گرادیا ہے۔

پی ایس ایکس 100 انڈیکس 2546 پوائنٹس کم ہوکر ایک لاکھ 77 ہزار 955 پوائنٹس پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کے مسلسل دوسرے روز ایک ارب سے زائد شیئرز کے سودے ہوئے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کرنے کی خبر پر سرمایہ کاروں نے اپنے کھلے سودوں پر منافع بک کرایا ہے۔ 

حصص بازار میں آج ایک ارب تین کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 50 ارب روپے سے زائد رہی، یوں مارکیٹ کیپٹلائزیش 292 ارب روپے کم ہوکر 19 ہزار 906 ارب روپے ہوگئی ہے۔ 



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.