News Views Events
Apna Watan

آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کا افتتاحی میچ کس ملک میں کھیلے جانے کا امکان؟

0

آسٹریلیا کی معروف ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے رواں سیزن کا افتتاحی میچ بھارت کے شہر چنئی میں کرانے کی تیاریاں زور پکڑنے لگیں۔

اطلاعات کے مطابق چنئی میں واقع ایم اے چدم برم اسٹیڈیم اس تاریخی مقابلے کی میزبانی کے لیے مضبوط امیدوار بن چکا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے رواں برس فروری میں اس منصوبے پر غور شروع کیا تھا اور اب بی سی سی آئی اور تامل ناڈو کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے مثبت اشارے ملے ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کا پانچ رکنی وفد حال ہی میں چنئی سپر کنگز اور سن رائزرز حیدرآباد کے میچ کے دوران اسٹیڈیم کا دورہ بھی کر چکا ہے۔ تاہم حکومتی سطح پر چند معاملات طے ہونا ابھی باقی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سڈنی تھنڈر، میلبرن اسٹارز اور میلبرن رینیگیڈز سمیت کئی بی بی ایل ٹیمیں چنئی میں کھیلنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

اگر منصوبہ حتمی شکل اختیار کر لیتا ہے تو یہ پہلا موقع ہوگا کہ بی بی ایل کا کوئی آفیشل میچ آسٹریلیا سے باہر کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب سابق بھارتی اسپنر ایشون اس سیزن میں سڈنی تھنڈر کی نمائندگی کرنے والے پہلے بھارتی کھلاڑی بننے والے تھے تاہم گھٹنے کی انجری کے باعث وہ دستبردار ہوگئے۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.