بیجنگ :چین کی ریاستی کونسل کے دفترِ امورِ تائیوان کے ترجمان چھن بن ہوا نے تائیوان علاقے کے رہنما کی جانب سے “20 مئی” کی تقریر اور صحافیوں کے سوالات کے جواب میں دونوں کناروں کے تعلقات سے متعلق بیانات پر سخت ردعمل ظاہر کیا۔ بدھ کے روز ترجمان نے کہا کہ لائی چھنگ دے کی تقریر “جھوٹ، فریب، دشمنی اور محاذ آرائی” سے بھری ہوئی تھی۔ لائی چھنگ دے نے “تائیوان کی علیحدگی” کے غلط مؤقف پر اصرار کیا۔ ترجمان نے کہا کہ لائی چھنگ دے نے دانستہ دونوں کناروں کے درمیان ٹکراؤ اور کشیدگی کو ہوا دی، اور ” طاقت کے ذریعے علیحدگی ” اور “بیرونی قوتوں کے سہارے علیحدگی” حاصل کرنے کی کوششیں کیں،جس نے آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو نقصان پہنچایا ہے۔ اس سے ایک بار پھر ثابت ہوتا ہے کہ لائی چھنگ دے “دونوں کناروں کے امن کو نقصان پہنچانے والے” اور”آبنائے تائیوان میں بحران کے خالق ” ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ لائی چھنگ دے ایک طرف “تائیوان کی علیحدگی” اور “چائنیز مین لینڈ مخالف” بیانیے کو ہوا دے رہے ہیں، جبکہ دوسری طرف بظاہر دونوں کناروں کے درمیان مذاکرات اور تبادلوں کی بات کر کے تائیوان کے عوام اور عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے ہتھکنڈوں کو اب تائیوان کے زیادہ سے زیادہ لوگ سمجھ چکے ہیں، اور ان کی اشتعال انگیز سرگرمیوں اور فریب پر مبنی سیاست کو دونوں کناروں کے ہم وطنوں اور عالمی برادری کی سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا، جبکہ یہ کوششیں ناکامی سے دوچار ہوں گی۔
Trending
- حکومت کا آئی ایم ایف کو منانے کیلیے کاشتکاروں پر انکم ٹیکس لگانے پر غور
- صومالین قزاقوں کو تاوان دے کر 10 پاکستانی رہا کرائے تو منفی نتائج سامنے آئینگے، طارق فضل
- آسٹریلوی آل راؤنڈر ایلیس پیری نے پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا کو مستقبل کی اسٹار قرار دے دیا
- عامر خان نے ثروت گیلانی سے ’لوز ٹاک‘ کی تمام اقساط مانگ لیں
- چھوٹے دکانداروں کیلیے ٹیکس اسکیم کا اجرا؛ تاجروں کو ہراساں نہیں کیا جائیگا، وزیر خزانہ
- بلاول بھٹو کی اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات، پی ٹی آئی سے قائمہ کمیٹیوں میں واپسی کی درخواست
- ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کے ٹورنامنٹ سے باہر ہو جانے پر سابق اولمپینز دکھ اور کرب سے چلا اٹھے
- سوناکشی کی آن لائن ٹرولنگ، شتروگھن سنہا نے بی جے پی پر الزام لگادیا
- سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ نرخ کیا ہوگئے؟
- کراچی: میر رضا کے قاتلوں کی گرفتاری اور انصاف کیلیے گلہبار میں تاجروں کا احتجاج