بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں مشترکہ طور پر “چین۔روس تعلیمی سال” کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔بدھ کے روز شی جن پھنگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ رواں سال چین اور روس کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری پر مبنی تعلقات کے قیام کی 30ویں اور چین۔روس اچھی ہمسائیگی و دوستانہ تعاون معاہدے پر دستخط کی 25ویں سالگرہ ہے۔ ایسے خصوصی اہمیت کے حامل سال میں “چین۔روس تعلیمی سال” کا آغاز ان کی اور پوٹن کی جانب سے دوطرفہ تعلقات کی طویل المدتی ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ایک اسٹریٹجک فیصلہ ہے۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ طویل عرصے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون مسلسل گہرا ہو رہا ہے اور اس کے نمایاں نتائج سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ “چین۔روس تعلیمی سال” کو ایک نئے موقع کے طور پر بروئے کار لاتے ہوئے دونوں ممالک کو تعاون پر اتفاقِ رائے مزید مضبوط کرنا چاہیے ، نئے شعبوں میں تعاون کو وسعت اور تعاون کے معیار کو بلند کرنا چاہیے۔ولادیمیر پوٹن نے کہا کہ روس تعلیم کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنا کر چین۔روس تعلقات کو مزید ترقی دینے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔تقریب کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے مشترکہ طور پر “چین۔روس تعلیمی سال” کے لوگو کی نقاب کشائی بھی کی۔
Trending
- بیرون ملک بھیک مانگنے کے الزام میں ایک سال کے دوران 950 پاکستانی ڈی پورٹ
- آسٹریلوی ٹینس اسٹار نک کرگیوس کو کوکین ٹیسٹ مثبت آنے پر معطل کردیا گیا
- سنی دیول 56 کروڑ روپے کے قرض میں کیسے ڈوبے؟ اداکار نے حقیقت بتا دی
- نواز شریف کی 90 شاہراہِ قائداعظم آمد، متعلقہ افسران سے اہم ملاقاتیں
- لیڈز ٹیسٹ: پاکستان پہلے اننگز میں 171 رنز پر آؤٹ، انگلینڈ کے 112 پر 2 کھلاڑی آؤٹ
- میرا پر تشدد کا الزام لگانے والی ملازمہ اپنے ہی بیان سے مکر گئی
- پیٹرول کی قیمتیں میں نہیں بدلتا، صرف عملدرآمد کرتا ہوں: وزیرِ پیٹرولیم
- ہچیسن پورٹس پاکستان کا جدید آلات کی تنصیب کے لیے 76 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
- کامن ویلتھ گیمز میں تمغہ جیتنے والی باکسر فاطمہ زہرہ کیلیے 20 لاکھ روپے کا انعام
- رجب بٹ فلمی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار، ہیروئن کون ہوں گی؟