بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کا موجودہ دورہ چین، دونوں ممالک کے تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک اہم اعلیٰ سطحی تبادلہ ہے ، اور یہ دونوں ممالک کے خاص دوستانہ تعلقات کو مضبوط کرنے اور فروغ دینے کا ایک اہم موقع ہے ۔ ترجمان کے مطابق اس دورے کے تین بڑے نمایاں پہلو ہیں۔ پہلا، رہنماؤں کی سفارت کاری کی قیادت ہے ، جو چین-پاکستان تعلقات کی اسٹریٹجک نوعیت کو ظاہر کرتی ہے۔دوسرا، عملی تعاون کا فروغ ہے ، جو چین-پاکستان تعلقات کی باہمی مفادیت کی عکاسی کرتا ہے اور تیسرا بین الاقوامی تعاون میں اضافہ ہے ، جو چین-پاکستان تعلقات کی قیادت کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ چین اس بات کا خواہاں ہے کہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر اعلیٰ معیاری سیاسی اعتماد، عملی تعاون، سیکورٹی تعاون اور بین الاقوامی تعاون کو گہرا کرے اور چین-پاکستان تعلقات کا ایک نیا باب رقم کرے۔
Trending
- لارڈز کے میدان میں ٹیسٹ کرکٹ کا انوکھا واقعہ، ایک ٹیسٹ میچ میں 4 وکٹ کیپر
- کیا جانی لیور کی بیٹی جیمی لیور گووندا کے بیٹے یش وردھن آہوجا سے شادی کر رہی ہیں؟
- فیلڈ مارشل اور ایرانی صدر کے درمیان انتہائی مثبت ملاقات ہوئی، وزیر داخلہ
- میراڈونا کے ’ہینڈ آف گاڈ‘ گول والی گیند 25 لاکھ پاؤنڈ میں نیلام
- حنا جاوید قتل کیس؛ ماہرہ خان، ہانیہ عامر سمیت شوبز شخصیات نے انصاف کا مطالبہ کر دیا
- پاکستان کو جولائی میں 76 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی غیر ملکی اقتصادی معاونت موصول
- ریٹائرڈ افسران کی بیرونِ ملک منتقل، پنشن بھی غیر ملکی کرنسی میں لینے کا انکشاف
- فیینورڈ کے شائقین کا مخالف کلب کے شائقین پر آتش بازی مواد سے حملہ، پانچ زخمی
- ’ٹاکسک‘ کی شوٹنگ کے دوران کیارا کی پریگننسی کی خبر سن کر یش جذباتی ہو گئے
- پاور ڈویژن کی درآمدی کوئلے کی خریداری میں خامیوں کی نشاندہی