News Views Events
Apna Watan

ملکی معیشت کی اصل طاقت مائیکرو اور درمیانے درجے کے کاروبار ہیں، ہارون اختر

0

وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت کی اصل طاقت ہمارے مائیکرو اور درمیانے درجے کے کاروبار ہیں۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہارون اختر نے کہا کہ تقریباً 71 لاکھ 40 ہزار مائیکرو، اسمال اور میڈیم انٹر پرائزز ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ کامیاب اور مستحکم معیشت کے مرکز میں باہمت کاروباری شخصیت کھڑی ہوتی ہیں۔ 

وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ غیر زرعی شعبے میں 80 فیصد سے زائد روزگار کے مواقع مائیکرو، اسمال اور میڈیم انٹر پرائزز دے رہے ہیں۔ ایم ایس ایم ایز ، جی ڈی پی میں 40 اور برآمدات میں 30 فیصد حصہ ڈال رہے ہیں۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.