بیجنگ :عوامی جمہوریہ چین اور اسلامی جمہوریہ پاکستان نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا۔منگل کے روز اعلامیہ کے مطابق چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ کی دعوت پر، پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے 23 سے 26 مئی تک چین کا سرکاری دورہ کیا۔دورے کے دوران، چین کے صدر شی جن پھنگ سے وزیر اعظم شہباز شریف نے ملاقات کی۔ چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ مذاکرات کیے۔ فریقین نے چین-پاکستان ہمہ موسمی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے اور بین الاقوامی و علاقائی مسائل پر وسیع اتفاق رائے حاصل کیا ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے چین-پاکستان سفارتی تعلقات کے قیام کی پچھترویں سالگرہ کی تقریبات میں حصہ لیا اور صوبہ زے جیانگ کے شہر ہانگ چو کا کامیاب دورہ کیا ۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ چین – پاکستان روایتی دوستی دونوں ممالک کےعوام کا قیمتی سرمایہ اور اسٹریٹیجک اثاثہ ہے۔ دونوں ممالک ان تعلقات کو برقرار رکھنے اور فروغ دینے کا پختہ عزم رکھتے ہیں۔ فریقین اس بات پر متفق ہیں کہ وہ اسٹریٹجک روابط اور ہر سطح پر تبادلے کو مضبوط کریں گے اور سیاسی باہمی اعتماد کو فروغ دیں گے۔ فریقین نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کے تحفظ کی مضبوط حمایت کی جائے گی اور اقتصادی، توانائی، ڈیجیٹل معیشت اور دیگر شعبوں میں تعاون کی صلاحیت کو فروغ دینے، ہنر مند افراد کی تربیت کو بہتر کرنے، تجارت کے فروغ پر بات چیت کرنے، اور مشترکہ طور پر صنعتی و سپلائی چین کے استحکام اور سلامتی کو برقرار رکھا جائے گا۔
Trending
- چائنا میڈیا گروپ کی منتخب فلموں اور پروگراموں کی نمائش کا کرغزستان میں آغاز
- چینی سنیما ، مقبولیت صرف باکس آفس تک محدود نہیں، چینی میڈیا
- چینی انسان نما روبوٹس اپنے “ارتقاء” کی رفتار تیز کر رہے ہیں، چینی میڈیا
- چینی صدر شنگھائی تعاون تنظم کے سربراہی اجلاس میں شرکت اور کرغزستان اور مصر کا سرکاری دورہ کریں گے، چینی وزارت خارجہ
- چین کے شی زانگ خوداختیار علاقے میں مٹی کے تودے گرنے کا واقعہ، چینی کی اہم ہدایات
- چین کا نئی نسل کے مواصلاتی اور کمپیوٹنگ نیٹ ورکس کی منصوبہ بندی و تعمیر میں تیزی لانے کا اعلان
- چین۔امریکہ 1.5 ٹریک ڈائیلاگ” کا بیجنگ میں انعقاد
- فرخ خان کا پمز سانحے میں 15 نومولود بچوں کی ہلاکت پر اظہارِ افسوس
- چین،دیہی علاقوں میں بچوں کے لیےاے آئی میڈیکل سسٹم کا نفاذ
- پمز سانحہ، نومولود بچوں کی ہلاکت انتہائی دلخراش ہے، فوزیہ ناز