بیجنگ :(چائنا ڈیسک) ینی وزیرِ خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں میانمار کے وزیرِ خارجہ تھن ماونگ سوے کے ساتھ بات چیت کی ۔جمعہ کے روز وانگ ای نے کہا کہ چین اور میانمار کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کو 76 برس مکمل ہو چکے ہیں اور دونوں ممالک نے باہمی دوستی اور اچھے ہمسایہ تعلقات کی ایک عمدہ مثال قائم کی ہے۔چین داخلی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر قائم ہے اور میانمار کی جانب سے قومی امن اور مفاہمت کے عمل کو آگے بڑھانے کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ چین میانمار کے ساتھ اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو مضبوط بنانے، اسٹریٹجک تعاون کو گہرا کرنے اور چین۔میانمار ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں مزید عملی نتائج حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔تھن ماونگ سوے نے کہا کہ میانمار ایک چین کے اصول پر ثابت قدمی سے کاربند ہے اور چین کے داخلی معاملات میں کسی بھی بیرونی مداخلت کی سخت مخالفت کرتا ہے۔ میانمار کی نئی حکومت چین۔میانمار اقتصادی راہداری کی تعمیر کو آگے بڑھانے کی خواہاں ہے اور مزید چینی کمپنیوں کا میانمار میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کا خیرمقدم کرتی ہے۔ میانمار آن لائن جوئے اور ٹیلی کام فراڈ کے خلاف مضبوطی سے کارروائیاں جاری رکھے گا اور میانمار میں موجود چینی شہریوں، اداروں اور منصوبوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کرے گا۔میانمار کی نئی حکومت ملک میں امن عمل کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے اور امید کرتی ہے کہ چین اس سلسلے میں اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گا۔
Trending
- پاکستان کے معدنی شعبہ کی ترقی میں اہم پیش رفت
- برطانیہ میں فضائی ٹریفک سسٹم کی خرابی،2 روز میں 8 ہزار سے زائد پروازیں متاثر
- سینیٹ کمیٹی خزانہ نے ایف بی آر سے گزشتہ 10 سال کے ریفنڈز کی تفصیلات طلب کرلیں
- 23ویں ہیلتھ ایشیا 2026:صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری و ترقی کا نیا باب
- وسیم اکرم نے بھی عمران خان کی صحت پر تشویش کا اظہار کر دیا
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اتار چڑھاؤ عالمی مارکیٹ سے جڑا ہے: علی پرویز ملک
- آیت نور کے والدین کو اللہ نے پھر بیٹی سے نواز دیا، نام بھی ’آیت نور‘ رکھ دیا
- انگلش کپتان جو روٹ نے کیون پیٹرسن کی واپسی اہم قرار دے دی
- بحری اصلاحات کے مثبت ثمرات، کراچی اور پورٹ قاسم کی عالمی رینکنگ میں بڑی بہتری
- 26 نومبر احتجاج کیس: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے وارنٹ گرفتاری برقرار