بیجنگ :چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ نے “چائنا کولڈ چین لاجسٹکس ڈویلپمنٹ رپورٹ (2026)” جاری کی۔ رپورٹ کے مطابق چین کی کولڈ چین سپلائی چین کی مجموعی صلاحیت مسلسل مضبوط ہو رہی ہے اور رواں سال ملک کی کولڈ چین لاجسٹکس مارکیٹ کا حجم 585 ارب یوان سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ برسوں کے دوران چین میں کولڈ چین لاجسٹکس کی طلب میں مستحکم اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جبکہ صنعتی اور سپلائی چین کی لچک اور خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ مزید برآں،چین کا سرحد پار کولڈ چین ایکو سسٹم مضبوط سرحد پار مانگ کے ساتھ اپ گریڈ ہو رہا ہے۔ اس سال جنوری سے اپریل تک، تازہ زرعی مصنوعات کی درآمدات و برآمدات کا مجموعی حجم تقریباً 323.891 بلین یوآن تک پہنچ گیا، جو کہ سال بہ سال 7.5 فیصد کا اضافہ ہے۔
Trending
- سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
- پولیس کی فائرنگ سے زخمی ڈاکو کی مظلوم بننے کی کوشش ناکام
- پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان خالد محمود انتقال کرگئے
- شاہ رخ خان اسکول کے دنوں میں کس چیز میں کمزور تھے؟ قریبی دوست نے دلچسپ راز بتادیا
- برطانوی ادارے کا پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا اعلان
- حکومت کا نئے صوبوں کے معاملے پر قومی اسمبلی، سینیٹ میں بحث کرانے کا اعلان
- انٹرنیشنل ٹی 20 ورلڈ لیگ کے پانچویں سیزن کا افتتاح، تقریب میں شعیب اختر اور بریٹ لی کی شرکت
- سلیم خان کی طبیعت اب کیسی ہے؟ ہیلن نے مداحوں کے ساتھ بڑی خبر شیئر کردی
- حکومت کاروباری برادری کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، وزیراعظم
- احتجاج توڑ پھوڑ کا مقدمہ؛ پی ٹی آئی کے آٹھ ارکان اسمبلی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم