News Views Events
Apna Watan

پرامن وحدت کے بعد، "تائیوان کی علیحدگی”سے پیدا ہونے والے جنگی خطرات جڑ سے ختم ہو جائیں گے، چینی ریاستی کونسل

0

بیجنگ :چین کی ریاستی کونسل کے دفتر برائے امور تائیوان نے ایک پریس کانفرنس منعقد کی۔ اس موقع پر ایک صحافی نے ترجمان سے اس بیان کی وضاحت طلب کی کہ "پرامن وحدت کے بعد، ایک مضبوط مادر وطن کے ساتھ، تائیوان کی سلامتی کی بہتر ضمانت دی جائے گی”۔ اس حوالے سے ترجمان جانگ ہان نے کہا کہ پرامن وحدت کے بعد، ایک مضبوط مادر وطن کی سرپرستی کے باعث، تائیوان کے لوگ زیادہ محفوظ ہوں گے اور "تائیوان کی علیحدگی ” سے پیدا ہونے والے جنگی خطرات جڑ سے ختم ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تائیوان کے عوام کو علیحدگی پسند عناصر کے ہاتھوں "جنگ کا ایندھن” بننے پر مجبور نہیں کیا جائے گا، عوام کی محنت کی کمائی اسلحہ خریدنے پر ضائع نہیں ہوگی، رہائشی عمارتوں اور عبادت گاہوں میں گولہ بارود ذخیرہ نہیں کیا جائے گا، جبکہ آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف رہنے والے چینی عوام کے داخلی معاملات میں بیرونی قوتوں کی مداخلت کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.