News Views Events
Apna Watan

پنجاب حکومت کا 500 ارب روپے ریونیو ہدف، 12 اداروں سے سرکاری پراپرٹیز کی تفصیلات طلب

0

پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال میں 500 ارب روپے ریونیو حاصل کرنے کے ہدف کے لیے 9 ڈویلمپنٹ اتھارٹیز سمیت 12 اداروں سے سرکاری رہائشی  کمرشل پراپرٹیز غیر استعمال شدہ انڈر یوٹیلائزڈ پراپرٹیز اور اراضی کی  تفصیلات طلب کرلیں ایک میکنائزم کے تحت ان پراپرٹیز سے آمدنی بڑھائی جائے گی اور  کمرشلائزیشن کا عمل تیز کیا جائے گا۔

حکومتِ پنجاب نے 12 اداروں سے خالی، غیر استعمال شدہ اور کم استعمال ہونے والی سرکاری اراضی و جائیدادوں کی مکمل تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق متعلقہ اداروں کو حکومتی پراپرٹیز کی فروخت، لیز اور کمرشل استعمال سے متعلق ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔9 ڈویلپمنٹ اتھارٹیز سمیت تمام متعلقہ اداروں کو ریونیو بڑھانے کے لیے جامع کمرشلائزیشن پلان تیار کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

مراسلے میں سڑکوں، کوریڈورز اور کمرشل پوٹینشل رکھنے والے علاقوں کی نشاندہی کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے تاکہ حکومتی وسائل سے زیادہ سے زیادہ آمدن حاصل کی جا سکے۔

اداروں کو اراضی اور جائیدادوں کی موجودہ مارکیٹ ویلیو اور کمرشلائزیشن کی صلاحیت کا تخمینہ لگانے کا ٹاسک بھی سونپا گیا ہے۔ہر اتھارٹی کو ریونیو ہدف کے حصول کے لیے قابلِ عمل ایکشن پلان اور واضح ٹائم لائن جمع کرانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ سرکاری اثاثوں کے مؤثر استعمال اور کمرشل بنیادوں پر ترقی کے ذریعے آئندہ مالی سال میں 500 ارب روپے ریونیو حاصل کرنے کا ہدف پورا کیا جائے گا، جس کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو فوری اقدامات کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.